بھٹکل جامعہ اسلامیہ وفد کی جدہ آمد پر افطاری پروگرام ؛ بھٹکل کے معروف نابینا حافظ انیس بڈو کو جماعت کی جانب سے عمرہ کا اعزاز

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st May 2018, 6:04 PM | خلیجی خبریں |

جدہ 21/مئی (ایس او نیوز/موصولہ رپورٹ ) بھٹکل کمیونٹی جدہ کی جانب سے ممبران کے لئے ہوٹل ٹرائی ڈینٹ میں افطاری کا اہتمام کیا گیا۔ اور اس پروگرام میں جامعہ اسلامیہ کے وفد  مولانا انصار خطیب مدنی و مولانا ارشاد صدیقہ ندوی کا پُرتباک استقبال ہوا۔ جلسہ کا آغاز  زیاد ابن محمد نعمان علی اکبرا کی تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔ افطاری میں موجود تمام ممبران اور مہمان کا استقبال  جماعت کے جنرل سکریٹری جناب حبیب اللہ محتشم نے کیا۔

جنرل سکریٹری نے ممبران کو اپڈیٹ دیتے ہوئے کہا کہ  بھٹکل کے نابینا حافظ انیس بڈو جو کہ  عالمی سطح پر قران مسابقہ میں اول مقام حاصل کرکے ہندوستان و بھٹکل کا نام روشن کیا ہے۔ ان شاء اللہ انہیں عمرہ کے لئے لانا طئے کیا گیا ہے اور ہمارے ساتھ عید ملن میں وہ  شریک رہینگے۔ انہوں نے  حال ہی میں  بھٹکل کے مرکزی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے عہدیداروں کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والوں کی  سخت مذمت کی  اور کہا کہ  بھٹکل کمیونیٹی جدہ کے تمام ممبران نے  اس تعلق سے  اپنی بے قراری ، اور بے چینی کا اظہار کیا تھا اور جماعت کے عہدیداروں سے رجوع کرکے ان گستاخ لوگوں پر تادیبی کاروائی کرنے کی مانگ کی تھی، انہوں نےکہا کہ  یہ اپنے ملی اور مرکزی اداروں کے ساتھ محبت کی ایک زندہ دلیل ہے انہوں نے اس پر تمام ممبران کی ستائش کی ۔ جلسہ میں  مولوی جبلین ابن جعفر نائطے نے اپنی سریلی آواز میں  ایک نظم  پڑھکر سنائی۔

مولانا ارشاد صدیقہ ندوی نے دُعاوں کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ہم دُنیا میں کسی سے کچھ طلب کرینگے تو ایک بار ملے کا یا دو بار ملے گا،  مگر اللہ کے حضور  بار بار مانگنے اور گڑگڑانے سے اللہ خوش بھی ہوتا ہے اور اپنی نعمتیں بھی عطا کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا  کہ افطاری اور سحری کے وقت رمضان میں پابند ی سے دُعا کا اہتمام کریں۔ کیونکہ  اللہ خود فرماتا ہے کہ  مجھ سے مانگو میں عطا کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اسلاف کو بھی دُعاوں میں یاد رکھیں کیونکہ  ان ہی کی قربانیوں سے آج یہ ادارے قائم ہیں۔   حالات حاضرہ پرنظر دوڑاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج  دُنیا کے حالات سازگار نہیں ہیں اس لئے ہمیں پوری اُمت مسلمہ  کو اپنی  دُعاوں کا حصہ بنانا چاہئے۔

مولانا انصار ندوی نے اپنے خطاب میں خلیج کے بدلتے حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جو بھی  حالا ت پیدا ہوتے ہیں وہ خود اللہ ہی کرتا ہے اور ہم کو اللہ ہی سے رجوع ہونا ہے۔انہوں نے اپنے اعمال کو درست کرنے  اور مسلمانوں کو مایوس نہ ہونے کی ترغیب دی اور کہا کہ  مایوسی کفر ہے۔مولانا نے  کہا کہ  چٹان کی تہہ میں رہنے والی چونٹی کا بھی مالک اللہ  ہے اور اُسے اتنی گہرائی میں  بھی رزق فراہم کر رہا ہے۔ تو ہمیں بھی چاہئے کہ ہم  اشرف المخلوقات ہو کر اللہ پر توکل کرے۔ مولانا نے جامعہ اسلامیہ کی کارگردگی رپورٹ سناتے ہوئے   اپنے جدہ دورہ کا مقصد بھی بیان فرمایا .انہوں نے ممبران سے درخواست کی کہ اپنے ایک بچے کو جامعہ اسلامیہ میں ضرور داخل کرائیں جس سے وہ حافظ قران  یا عالم دین بن  سکے ۔

صدر جماعت جناب یاسین عسکری نے اپنے صدارتی پیغام میں کہا کہ ہم بہت ہی خوش نصیب ہیں کہ مکہ ہمارے بالکل قریب ہے اور رمضان کا عمرہ نبی کے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے.انہوں نے  پہلی فرصت میں عمرہ کرنے ممبران کو ترغیب دی.ساتھ ساتھ ممبران پر زور دیا کہ وہ  جماعت کے اجتماعی جلسوں میں پیش پیش رہیں.

جلسہ کی نظامت سکریٹری  نوید ائیکری نے خوش اسلوبی سے نبھائی اور مہمانان نیز  ممبران کا آخر میں  شکریہ بھی ادا کیا. مولانا انصار مدنی کی دعائیہ کلمات کے ساتھ جلسہ اختتا پزیر ہوا.

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...