اکھلیش یادو کی کانگریس کو وارننگ ، سائیکل روکو گے تو ہاتھ ہینڈل سے ہٹا دیں گے!۔

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 18th November 2018, 7:10 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،18؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے پہلے اترپردیش میں بی جے پی کے خلاف مہا گٹھ بندھن بننے سے پہلے ہی ختم ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ بی ایس پی سپریمو مایا وتی کے تیور دکھانے کے بعد ایس پی کے صدر اکھلیش یادو نے بھی کانگریس کو اشاروں ہی اشاروں میں وارننگ دی ہے۔ مہاگٹھ بندھن پر اکھلیش یادو نے کہا کہ اگر سائیکل ( ایس پی کا انتخابی نشان ) کو روکو گے ، تو آپ کا ہاتھ ( کانگریس کا انتخابی نشان ) ہینڈل سے ہٹا دیا جائے گا۔

اکھلیش یادو نے ہفتہ کو چھتیس گڑھ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔ اترپردیش کے سابق وزیر اعلی نے کہا کہ ... اس لئے ہم نے طے کیا ہے کہ سائیکل کو روکو گے ، تو آپ کا ہاتھ ہینڈل سے ہٹادیا جائے گا۔ ... کنٹرول اور کسی کے ساتھ ہوجائے گا۔ اکھلیش نے اس بیان کے ذریعہ واضح طور پر اشارہ دیدیا کہ 2019 میں کانگریس کے ساتھ اتحاد کی راہ مشکل ہے۔ اگر کانگریس نے ایس پی کی رضامندی سے الگ کوئی فیصلہ کیا ، تو ممکن ہے کہ کانگریس کو ایس پی بڑا جھٹکا دے دے۔ خیال رہے کہ بی ایس پی اور ایس پی کا پہلے سے ہی اتحاد ہے۔

ادھر اتحاد میں سیٹوں کو لے کر مایا وتی کتنی سنجیدہ ہیں ، اس کا اندازہ پانچ ریاستوں میں ہورہے اسمبلی انتخابات میں ان کے قدم سے لگ جاتاہے۔مایا وتی نے یہاں اتحاد نہ کرنے کیلئے کانگریس پر الزام لگایا ہے۔ انہوں نے سیٹ شیئرنگ میں بی ایس پی کو مناسب حصہ نہ دئے جانے کی بات کہہ کر اعلان کردیا کہ کانگریس کے ساتھ اتحاد نہیں ہوگا۔ بی ایس پی اب ان ریاستوں میں دیگر علاقائی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کرکے میدان میں اتری ہے۔ وہیں ایس پی چیف اکھلیش یادو نے بھی اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے ساتھ اتحاد نہیں کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...