فرقہ پرست عناصر زہر اگلنا بند تعمیر و ترقی کے لیے کچھ کریں تو ملک بڑی قوت بن کر ابھرے گا سمبت پاتراکے بیان پرمجلس اتحادالمسلمین کاردعمل

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 11th November 2018, 9:30 PM | ملکی خبریں |

ممبئی11نومبر(آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) ہندوستان میں مسلمانوں کی شناخت مٹانے کے لیے سمبت پاترا ان کے ہمنواؤں اور ان کی تنظیموں جس میں آر ایس ایس اور اس کی ذیلی تنظیمیں شامل ہیں جیسے فرقہ پرستوں کو سینکڑوں جنم لینے ہوں گے پھر بھی وہ اپنی ناپاک کوششوں میں کامیاب نہیں ہوں گے ۔ہمارے آبا و اجداد نے ہی اس ملک کو سونے کی چڑیا بنایا تھا اور ہم ہی دوبارہ اس ملک کو عزت و وقار دیں گے ۔یہ باتیں مجلس اتحاد المسلمین ممبئی کے صدر عبد الرحمن شاکر پٹنی نے اخبارات کیلئے جاری ایک بیان میں کہیں ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا ترجمان ٹی وی ڈیبیٹ میں کہتا ہے کہ ’مسجد کا نام بدل دیں گے ‘لیکن یہ ان کی خوش فہمی ہے ۔شاکر پٹنی نے نام کی تبدیلی پر کہا کہ اس ملک کے چپہ چپہ پر ہمارے اجداد کی قربانیوں کے نقوش ثبت ہیں ۔ان کی نسلیں ختم ہو جائیں گی لیکن یہ لوگ مسلمانوں کی شناخت ختم نہیں کرسکتے ۔ہم اس ملک کے معمار ہیں ۔ہم نے اسے عزت شہرت اور وقار عطا کیا ہے ۔ہمارے آبا و اجداد کی وہ بے پناہ قربانیاں یونہی نہیں مٹائی جاسکتیں ۔یہ چند سرپھرے اور اقتدار کے نشے میں چور اوباش قسم کے لوگوں کے بیانوں پر مسلمانوں کو توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔ہمیں چاہئے کہ ہم اسی طرح ملک کی تعمیر میں جٹے رہیں ۔شاکر پٹنی نے کہا کہ یہ زہر اگلنے والے لوگوں کی زہر افشانیوں پر توجہ دینے کی بجائے مسلمانوں کو ملک کی تعمیر و ترقی کس طرح ہو اس پر بدستور توجہ دیئے رہنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے سمبت پاترا جیسے لوگوں سے کہا کہ نام بدلنے سے کچھ نہیں ہوتا اپنی سوچ بدلو ملک بدلے گا بھی اور وہ عالمی قوت بن کر ابھرے گا بھی ۔سمبت پاترا جیسے لوگوں کو منفی سوچ سے نکل کر مثبت اندازفکر اپنانے سے ہی ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوگی جس سے ملک کی ترقی کی راہوں میں حائل رکاوٹیں دور ہوں گی۔شاکر پٹنی نے دوران گفتگو کہا کہ کچھ نام نہاد مسلم لیڈر کہتے ہیں کہ وہ اسد الدین کو مسلمانوں کا لیڈر نہیں مانتے یا وہ انہیں مسلمانوں کا لیڈر نہیں بننے دیں گے ۔شاکر پٹنی نے کہا کہ اول تو یہ کہ اسد الدین نے کبھی بھی یہ نہیں کہا کہ وہ مسلمانوں کے لیڈر ہیں اور دوسری بات یہ کہ اویسی برادران نے مسلمانوں کے ساتھ ہی دیگر پسماندہ طبقات کے لیے بھی آواز بلند کی ہے ۔یہی سبب ہے کہ عوام انہیں آگے بڑھ کر اپنا لیڈر مانتے ہیں ۔ ٹی وی ڈیبیٹ میں چند نام نہاد لیڈر آکر اسد الدین کیخلاف باتیں کرتے ہیں لیکن ان کی اس مخالفانہ باتوں سے اسد صاحب کا کچھ نہیں بگڑنے والا ۔شاکر پٹنی نے چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ ان نام نہاد لیڈروں کی مجبور ی ہے کہ اویسی برادران کی مخالفت کے سبب انہیں ٹی وی ڈیبیٹ میں بلایا جاتا ہے جس سے ان کی روزی روٹی چلتی ہے ۔شاکر پٹنی نے کہا کہ جسقدر لوگ مخالفت کریں گے اویسی برادران کی مقبولیت میں اسی قدر اضافہ ہوگا ۔اویسی برادران آج کی تاریخ میں مسلمانوں اور پسماندہ طبقات کی آواز کی علامت بن چکے ہیں اسی لئے سیاسی حاسدین کی نگاہوں میں وہ کھٹکتے ہیں۔شاکر پٹنی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ڈیبیٹ میں بی جے پی یا دیگر ہندو شدت پسندتنظیموں کے نمائندے آتے ہیں تو ان کی غلطیوں کے باوجود ان کے ساتھی ان کی حمایت کرتے ہیں لیکن ہماری قوم کے نام نہاد ٹھیکیدار اپنوں میں ہی خامیاں نکالتے ہیں ۔ان کی برائیاں کرتے ہیں اور ان کی تنقیص میں اپنا سارا زور صرف کرتے ہیں ۔شاکر پٹنی نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ ٹی وی ڈیبیٹ میں شامل ہونے والے مسلمانوں کے ٹھیکیدار خود بھی سمبت پاترا جیسے لوگوں سے ذلیل ہوتے ہیں اور قوم کو بھی رسوا کرتے ہیں لیکن ان بے حسوں کو اس کا احساس ہی نہیں یا ڈیبیٹ سے ہونے والی کمائی نے ان کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سلب کرلی ہے ،یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ ان منھ زور اور اسلام و مسلم دشمنوں کو جو شخص (اسد الدین اویسی )منھ توڑ جواب دیتا ہے یہ نام نہاد مسلمانوں کے ٹھیکیدار اسی محسن کی برائی کرتے ہیں انہیں شرم نہیں آتی ۔شاکر پٹنی نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اس جانب غور کریں کہ جاٹوں کا لیڈر ہو سکتا ،دلتوں کیلئے مایا وتی لیڈر ہو سکتی ہیں ،ممتا بنگال کی قیادت کرسکتی ہیں اور کنہیا کمار ہندوؤں کی نئی تعلیم یافتہ نسل کی نمائندگی کرسکتے ہیں تو اویسی برادران اور خصوصی طور سے اسد الدین اویسی مسلمانوں کے لیڈر کے طور پر ابھر رہے ہیں تو اس میں کیا برائی ہے ۔آخرپارلیمنٹ میں ہماری نمائندگی کرنے والاہوناچاہیے کہ نہیں اور اس کا حق اسد الدین اویسی ادا کررہے ہیں تو کچھ نام نہادمسلمانوں کے ٹھیکیدار وں کے پیٹ میں مروڑ کیوں ہو رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو جیل سے حکومت چلانے کے لیے سہولیات درکار، دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر

شراب پالیسی معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے گرفتار وزیر اعلی اروند کیجریوال کو حراست سے حکومت چلانے کے لیے تمام سہولیات مہیا کرانے کی وکالت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل شری کانت پرساد کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل میں وزیر اعلیٰ کو ...

انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجا دیا ہے:اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ...

مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی: کانگریس

کانگریس نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں کانگریس صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب ...