اگر ایودھیا میں رام مندر تھا تو حمایت کریں مسلمان: مسلم راشٹریہ منچ

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 24th March 2017, 12:17 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ: 23 /مارچ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مسلم راشٹریہ منچ کے جوائنٹ کنوینر مہیرج دھون نے کہا کہ اگر یہ سچ ہے کہ ایودھیا میں بھگوان رام کا مندر تھا تو مسلمان اس کی حمایت کریں۔ مسلمان کسی کی پوجا میں خلل مت ڈالیں اور دوسرے کے دین کی عزت کریں۔ حضرت گنج میں واقع امبیڈکر مہاسبھا کے آڈیٹوریم میں ”آؤ ایودھیا ووادسلجھائیں“ کے بینر تلے منعقدہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر چیف اسپیکر کے طور پر پہنچے مسلم قومی پلیٹ فارم کے شریک کنوینر مہیرج دھوج نے کہا کہ قرآن شریف، حدیث نبوی اور سنت نبوی کی روشنی میں اپنے ملک ہندوستان کو خوشحال، طاقتور اور دنیا میں عظیم طاقتور بنانے کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے اپنے تمام مسائل کا حل نکالتے ہوئے عزت کے مقام کو حاصل کرنا چاہیے۔ قرآن شریف میں بہت صاف کہا ہے وطن کی محبت نصف ایمان ہے نیکی، انسانیت سے محبت یہی خدائی پیغام ہے۔ پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت صاف الفاظ میں کہا ہے جس ملک میں رہو اس کے وفادار رہو، خوشحالی اور ترقی کیلئے جددو جہد کرو، وہاں کے حاکموں کا حکم مانو، اپنے دین میں مکمل رہو اور دوسرے کے دین کی عزت کرو اور کسی کی عبادت میں خلل نہ ڈالو،نہیں تو میں آخرت میں تمہارے خلاف غیر دین والے کے ساتھ کھڑا ہو جاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ رام جنم بھومی کے اہم حقائق کی طرف متوجہ کرتا ہوں، مسلم پرسنل لا بورڈ کے سابق صدر مرحوم علی میاں کے والد مولانا حکیم عبدالحی نے اپنے کتاب”ہندوستانی اسلام“میں صفحہ 141 میں 6 مساجد کا ذکر کیا ہے جو مندروں کو توڑ کر بنائی گئی ہے، جس میں وہ کہتے ہیں بادشاہ بابر کے سپہ سالار میر باقی نے مندر کو توڑ کر مسجد آباد کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان بھائیوں کو یہ مانتے ہوئے کہ وہاں پر رام مندر تھا، اس کیلئے مندر کی تعمیر میں حمایت دینی چاہیے، جس سے یہ سپریم کورٹ کے معاہدے کیلئے دی گئی ہدایت پر تنازعہ کو حل کیا جا سکے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...