2019 میں بی جے پی کی حکومت بنی تو رام کی جگہ’ مودی مندر‘ ہوگا : تیجسوی یادو

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 17th December 2018, 1:41 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ :16/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور پی ایم مودی پر حملہ کرنے کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا ۔ 2019 لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ابھی سے ہی بیان بازی کا دور شروع ہے ۔اور ہر لیڈر اپنے مخالفین پر حملے کر رہا ہے۔ بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے کہا کہ 2019 میں اگر مودی جیتتے ہیں تو رام کی جگہ مودی کے مندر بنے گا ۔ تیجسوی یادو نے ایک ٹوئٹ کرکے پی ایم مودی اور بی جے پی کو نشانے پر لیا اور آئین کو ختم کرنے کا الزام لگایا۔ تیجسوی یادو نے ٹوئٹ کیا کہ بی جے پی کا ایک ہی مقصد ہے۔جاگیردارانہ نظام کے تحت حکمرانی کرنا، سب کو غلام بنا کر رکھ، مخالفین کو ہراساں کیا جانا ان کے سرشت میں ہے ۔ آر ایس ایس کے منوادی ایجنڈا کو نافذ کرنا ۔ 2019 میں غلطی سے بھی بی جے پی کی حکومت بنتی ہے تو یہ لوگ بابا صاحب کے آئین کو ختم کر دیں گے۔ رام کی جگہ مودی کا مندر بنائیں گے۔واضح ہوکہ تیجسوی یادو نے اس سے پہلے وزیر اعلی نتیش کمار اور یوگی کے ملاقات کو لے کرتنقید کی تھی ۔ بہار دورے پر گئے یوگی آدتیہ ناتھ کی وزیر اعلی نتیش کمار سے ملاقات کو لے کر تیجسوی یادو نے جمعرات کو ٹوئٹ کرکے کہا کہ نتیش جی لاکھ کوشش کر لیں، ہم اتر پردیش کے وزیر اعلی کو بہار میں زہر نہیں اگلنے دیں گے اور نہ ہی فرقہ وارانہ ہم آہنگی خراب ہونے دیں گے ۔ بہارمخدوم شریف، گرو گووند سنگھ، سیتا، بد ھ اور مہاویر کی سرزمین ہے۔ یہاں نفرت ہرگز نہیں چلے گی ۔

ایک نظر اس پر بھی

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...

سپریم کورٹ نے رام دیو کی درخواست پر سماعت جولائی تک ملتوی کی

  سپریم کورٹ نے جمعہ کو یوگ گرو بابا رام دیو کی اس عرضی پر سماعت جولائی تک کے لیے ملتوی کر دی، جس میں انہوں نے اپنے مبینہ بیان پر کہ ایلوپیتھی کورونا کا علاج نہیں کر سکتی، مختلف ریاستوں میں اپنے خلاف درج ایف آئی آرز کو منسلک کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...