اگرمودی نوٹ بندی پر بولیں گے تو لوگ انہیں اسٹیج سے بھگا دیں گے: چھتیس گڑھ کی انتخابی ریلی میں راہل گاندھی کا خطاب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th November 2018, 4:22 AM | ملکی خبریں |

چھتیس گڑھ، 09نومبر(آئی این ایس انڈیا)  کانگریس صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو چھتیس گڑھ کے کانکیر اور راج ناندگاؤں میں جلسہ عام سے خطاب کیا۔راہل گاندھی نے یہاں کہا کہ انہوں نے پہلی بار ایسا وزیر اعظم دیکھا جو انتخابات سے پہلے کہتے ہیں کہ 15لاکھ دیں گے، 2کروڑنوجوانوں کوروزگار دیں گے اور انتخابات ختم ہوتے ہی کہتے ہیں جھاڑو اٹھاؤ اور صفائی میں لگ جاؤ۔

راہل گاندھی نے کہاکہ انتخابات سے پہلے نریندر مودی بدعنوانی اور نوکری کی بات کرتے تھے لیکن اب کہتے ہیں کہ جھاڑواٹھاؤ، صفائی کرو۔وزیراعظم مودی اب نوٹ بندی پرنہیں بولتے ہیں۔راہل نے کہا کہ اگر وزیر اعظم نوٹ بندی پر بولیں گے تو لوگ انہیں اسٹیج سے بھگا دیں گے۔راہل نے یہاں ایک ریلی میں وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کیا۔راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے کچھ تاجر دوستوں کا 3لاکھ کروڑ سے زیادہ کا قرض معاف کیا، لیکن کسانوں کے لئے کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ نیرو مودی،وجے مالیا، میہول چوکسی ملک کا پیسہ لے کر بھاگ گیا۔وجے مالیا ملک چھوڑنے سے پہلے وزیر خزانہ ارون جیٹلی سے ملا۔

راہل گاندھی نے یہاں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رافیل ڈیل کا مسئلہ اٹھایا۔راہل نے کہا کہ مودی حکومت نے HALسے معاہدہ چھین کر انل امبانی کی کمپنی کو دے دیا۔مودی حکومت نے 526کروڑ کا ہوائی جہاز 1600کروڑ روپے میں خریدا۔انل امبانی نے پوری زندگی میں ہوائی جہاز نہیں بنایا اور HALیہ کام 70سال سے کررہی ہے۔کانگریس صدر نے کہا کہ نریندر مودی نے نوٹ بندی کی، ملک کے لوگوں کو لائن میں کھڑا کر دیا۔اس سے صرف چوکیدا کے دوستوں کابھلاہوا تھا۔راہل گاندھی نے کہا کہ نو ٹ بندی کی گئی اور کالا دھن واپس لانے کے نام پر لوگوں کا بیوکوف بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے لوگوں کو چونا لگانے والی کمپنیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...