جرم ثابت ہوا تو سخت سے سخت سزا دیں گے:شہریار خان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th February 2017, 1:07 PM | اسپورٹس |

لاہور، 15؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ بکیز سے روابط کے الزامات میں معطل کیے جانے والے پاکستانی کرکٹرز کو اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے تاہم جرم ثابت ہونے پر کڑی سے کڑی سزا دی جائے گی۔لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ یہ ضروری ہے کہ ہم جن پر الزام عائد کر رہے ہیں ان کا بھی موقف سنیں۔انھوں نے بتایا کہ جن دو کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف کو اظہارِ وجوہ کے نوٹس جاری کیے گئے تھے انھوں نے بدھ کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی سی بی کے انسداد بدعنوانی یونٹ کے سربراہ کرنل (ریٹائرڈ)اعظم سے ملاقات کی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے کوشش کی جائے گی کہ عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے لیکن اگر ان کھلاڑیوں نے جرم تسلیم کر لیا تو اس کی ضرورت نہیں پڑے گی۔شہریار خان نے واضح کیا کہ بدعنوانی کے مرتکب کھلاڑیوں کو کڑی سزا دی جائے گی۔ہماری طرف سے زیادہ سے زیادہ سزا دی جائے گی۔ تاکہ آئندہ کوئی ایسا کام نہ کرے۔ ان کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے آغاز کے اگلے ہی دن بکیز سے روابط کے الزام میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹسمین شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کر کے وطن واپس بھیج دیا تھا۔

شہریار خان کا کہنا تھا کہ پی سی بی حکام کو شک تھا اس لیے کرکٹرز کو محتاط رہنے کو کہا گیا تھا کہ اگر کوئی بک میکرز ان سے رابطہ کرتا ہے تو اپنے سکیورٹی افسر کو مطلع کریں۔ سکیورٹی خطرات کے باعث پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں منعقد کیے جانے سے متعلق خدشات پر ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ فائنل یہیں ہو اور ہم نے حکومت کو بھی اس بارے میں بتایا ہے۔ میں نے آرمی چیف قمر باجوہ کا بھی ان کی حمایت کے لیے شکریہ ادا کیا ہے ۔شہریار خان نے بتایا کہ کچھ غیر ملکی مبصرین بھی یہ فائنل دیکھنے آ رہے ہیں اور سکیورٹی کا جائزہ لیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا یہ ایک اہم موقع ہے اور اسی کے بعد مزید بین الاقومی کرکٹ کی راہیں کھلیں گی۔منگل کو پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ فوج لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے شیڈول کے مطابق انعقاد یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی بھی کہہ چکے ہیں کہ کوئی غیر ملکی کھلاڑی آئے یا نہ آئے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی ہو گا۔خیال رہے کہ فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن نے پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے قبل ہی غیر ملکی کرکٹرز سے کہا تھا کہ وہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لیے لاہور جانے سے گریز کریں کیونکہ وہاں سکیورٹی کے حالات اب بھی اچھے نہیں ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...