دلتوں کو پریشان کیا گیا تو استعفیٰ دے دوں گا: ڈاکٹر جی پرمیشور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st September 2018, 2:40 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،20؍ستمبر(ایس او نیوز) نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہا ہے کہ سماج میں اگر دلتوں کو ہراساں کرنے کی کوئی بھی کوشش کی گئی تو اس طبقے کے نمائندہ ہونے کے ناطے اسے برداشت نہیں کریں گے، آج ٹمکور ضلع میں چلوادی مہاسبھا کے زیر اہتمام منعقدہ تہنیتی جلسے سے مخاطب ہوکر انہوں نے کہاکہ دلتوں کا کسی بھی مقصد سے استحصال برداشت نہیں کیا جائے گا بحیثیت دلت نمائندہ وہ ریاست کے نائب وزیراعلیٰ بنے ہیں اسی لئے اس طبقے کے مفادات کی حفاظت کو وہ اولین ترجیح دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں دلتوں کو کوئی بھی پریشانی ہوتو اس وقت وہ طبقے کے ساتھ کھڑے ہوجائیں گے اگر پریشانی دور نہیں کرپائے تو ضرورت پڑنے پر عہدے سے مستعفی ہونے کے لئے بھی تیار ہیں۔ ڈاکٹر پرمیشور نے کہاکہ سماج کے اس مظلوم طبقے کو ترقی کے مواقع فراہم کرنے کی بجائے کچھ حلقوں میں اس طبقے کو ناپسندیدہ نگاہوں سے دیکھاجاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کوئی بھی انسان اپنے ساتھ طبقے کا لیبل لگاکر پیدا نہیں ہوتا، ذات پات کا فرق انسانوں کی پیداوار ہے، آج اس بات کی ضرورت ہے کہ ذات پات کے امتیازات کو بھلاکر ریاست اور ملک کی ترقی کے لئے کام کیا جائے۔ ڈاکٹر پرمیشور نے کہاکہ ملک میں ذات پات کا نظام رائج ہونے کی وجہ سے ترقی کے ثمرات سے مظلوم طبقات محروم رہ گئے اور وہی طبقہ غالب رہا جو صدیوں سے ظلم ڈھاتا آرہاہے، جب تک ذات پات کے نظام کو سماج سے مٹایا نہیں جاتا اس وقت تک ظلم کا نظام بھی برقرار رہے گا۔ آنے والی نسلوں کو ذات پات کے امتیازات سے پاک معاشرہ دینا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہاکہ آج بھی دلت طبقے کے کسی لڑکے نے اگر کسی دوسری ذات کی لڑکی سے شادی رچالی تو اس کا قتل برائے ناموس کردیاجاتاہے۔ انہوں نے اس طرح کے واقعات کو انسانیت دشمن قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ معاشرے میں تبدیلی صرف سزاؤں اور انتقام سے نہیں لائی جاسکتی بلکہ سماج کے جتنے بھی کمزور طبقات ہیں ان کی آنے والی نسلوں کو عمدہ تعلیم سے ہمکنار کرکے ہی سماج میں تبدیلی کاآغاز کیا جاسکتاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

جے ڈی ایس - بی جے پی 'ہنی مون' کے رنگ میں پڑ گیا بھنگ - دیوے گوڈا ، کمارا سوامی کو بی جے پی نے کیا نظرانداز  

ایسا لگتا ہے کہ اس پارلیمانی الیکشن کےد وران جنتا دل ایس نے بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملا کر جو 'ہنی مون' منانے کا منصوبہ بنایا تھا اس کے رنگ میں بھنگ پڑنا شروع ہوگیا ہے کیونکہ بی جے پی نے ایک طرف ریاست میں انتخابی سرگرمیوں کے کسی بھی مرحلے میں دیوے گوڈا اور کمارا سوامی کو ساتھ میں ...

  لوک سبھا انتخابات : کرناٹک میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ؛ پلیکس اور بینرز ہٹانے کا عمل شروع

  لوک سبھا انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے ساتھ ہی ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے نافذ ہونے کے بعد شہر میں پلیکس اور بینروں کو صاف کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کی ہدایت پر الیکشن اور میونسپل عملہ نے شہر میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے ہر قسم کے پلیکس اور بینرز کو ہٹا دیا۔ ڈسٹرکٹ کمشنر آفس، ...

بنگلورو کا آبی بحران: تالابوں کو نگلتا کنکریٹ کا جنگل!

دیوالی کے بعد کی بارشوں میں کئی فٹ پانی میں ڈوبا ہوا شہر گرمیوں کے شروع ہوتے ہی پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہا ہے۔ اگر چہ یہ بہانہ کیا جائے کہ بارش مسلسل دو سال سے کم ہو رہی ہے اور ریاست کی 256 تحصیلوں میں خشک سالی کا اعلان کیا جا چکا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ بنگلورو جیسے پانی سے بھرے ...

کرناٹک میں 26 اپریل اور 7 مئی کو 2 مرحلوں میں ہوگی پولنگ

کرنا ٹک  میں 2 مرحلوں میں 26 اپریل اور 7 مئی کو پارلیمانی انتخابات ہوں گے، الیکشن کمیشن آف  انڈیا ( ای سی آئی) نے ہفتہ کو آئندہ لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ کرنا  ٹک میں 28 سیٹوں کے لیے دووٹنگ  دو مرحلوں میں 26 اپریل اور 7 مئی کو ہونے والی ہے۔

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کسانوں، نوجوانوں اور خواتین کے لیے کانگریس کی 15 گارنٹیوں کو بتایا انتہائی اہم

لوک سبھا انتخاب 2024 کا اعلان ہو چکا ہے اور سبھی پارٹیوں کی سرگرمیاں اب مزید بڑھنے والی ہیں۔ حالانکہ پہلے سے ہی سبھی سیاسی پارٹیاں انتخابی مہم میں زور و شور سے مصروف ہیں۔  لوک سبھا انتخاب کا شیڈول جاری ہونے سے قبل کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بنگلورو میں ایک پریس کانفرنس کیا جس ...

ایشورپا کے بیٹے کو نہیں ملی بی جے پی کی ٹکٹ؛ بغاوت کا اعلان؛ آزاد اُمیدوار کی حیثیت سے لڑیں گے شیموگہ حلقے سے الیکشن

اپنے  بیٹے کو بی جے پی کی ٹکٹ نہ دینے اور  یڈی یورپا کے بیتے کو شموگہ کی ٹکٹ دینے پر ناراض  بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ ایشورپّا نے اعلان کیا ہے کہ وہ آزاد اُمیدوار کے طور پر شموگہ حلقے سے الیکشن لڑیں گے  اور  سابق وزیر اعلیٰ ایڈی یورپّا ا کے فرزند بی وائی ...