آسٹریلیااچھابھی کھیلے توبھی ہندوستان3-0سیریز جیتے گا:ہربھجن
نئی دہلی،17؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)آسٹریلیا کے خلاف ٹیم انڈیا کو بہت کرشمائی جیت دلا چکے آف اسپنر ہربھجن سنگھ کا اندازہ ہے کہ وراٹ کوہلی بریگیڈ آئندہ چار ٹیسٹ کی سیریز میں آسٹریلیا کی ٹیم پر مؤثر فرق سے جیت درج کرے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ ہندوستان کے دورے پر آئی کنگارو ٹیم اگر اچھی کرکٹ کھیلتی ہے تو بھی میزبان 3-0سے سیریز جیتں گے۔بھجی کا خیال ہے کہ چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں اگر سپن کی مددگار پچیں ہوتی ہیں تو آسٹریلیا کے جیتنے کا امکان نہیں ہے۔ان کے مطابق موجودہ آسٹریلیا ٹیم میں رکی پونٹنگ، مائیکل کلارک اور ایڈم گلکرسٹ جیسے کھلاڑیوں کی کمی ہے۔ہربھجن نے کہا ہے کہ اگر آسٹریلیا کی ٹیم اچھا بھی کھیلتی ہے تو ہندوستان 3-0سے سیریز جیتے گا، وہ بھی تب جب آسٹریلیا اچھا کھیلے گا نہیں تو ہندوستان 4-0سے جیت جائے گا۔ہربھجن نے کہاکہ میں نہیں مانتا کہ ہندوستان میں وکٹ آسٹریلیا کے لئے بہت آسان ہونے والے ہیں،اگر پچ پہلی ہی گیند سے سپن لیتی ہے تو مجھے نہیں لگتا کہ وہ زیادہ سے زیادہ دیر وکٹ پر ٹک پائیں گے۔انہوں نے آسٹریلیا کی پرانی ٹیم کو اس ٹیم سے بہتر بتاتے ہوئے کہا کہ اس ٹیم میں پرانی ٹیم جیسے بلے بازنہیں ہیں۔ہربھجن سنگھ نے کہا کہ آسٹریلیا کی پرانی ٹیم میں میتھیو ہیڈن، گلکرسٹ، پونٹنگ، ڈیمین مارٹن، مائیکل کلارک جیسے عالمی معیار بلے باز تھے، لیکن اس ٹیم میں صرف ڈیوڈ وارنر اور سٹیون سمتھ اچھے بلے باز ہیں،میں نہیں مانتا کہ وہ آسٹریلیا میں جس طرح کی بیٹنگ کرتے ہیں تو اس طرح کی بلے بازی یہاں کر پائیں گے۔آسٹریلیا نے اپنی ٹیم میں ناتھن لین،ا سٹیو او کیفے، ایشٹن اگر اور مشیل سویپسن کے طور پر چار اہم سپن گیند بازوں کو شامل کیا ہے۔ہربھجن کا خیال ہے کہ مہمان ٹیم کے اسپنروں کو ہندوستانی پچوں پر صحیح رفتار سے بولنگ کرنے میں مشکل ہوگی۔انہوں نے کہاکہ میں نہیں مانتا کہ ان سپن گیند بازوں میں اس طرح کی قابلیت ہے۔آسٹریلیا میں بولنگ کرنا اور یہاں بولنگ کرنے میں فرق ہے،دونوں جگہ صحیح رفتار کا فرق ہے،انہیں یہاں یہ تال میل بٹھانا ہوگا۔