مولانا کی دھمکی، بی جے پی سے کوئی یہاں آیا تو مار مار کے بھونسابھردیں گے
کولکاتہ10مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کولکاتا کے ٹیپو سلطان مسجد کے امام دوبارہ سرخیوں میں ہیں۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں سنگھ کے لوگوں کے لئے سخت الفاظ کا استعمال کیا اور بی جے پی والوں کو مار کر بھگا دینے کی بات کہی۔ وہ تین طلاق سے لے کر لال بتی تک سب پرکھل کربولے۔امام مولانا سید نور الرحمن برکاتی صاحب جب بھی بولتے ہیں، کسی نہ کسی کوآئینہ دکھاتے رہتے ہیں، لیکن اس بار تو ان کی زبان سے شعلے نکل رہے ہیں، وہ کھل کر جہاد کی دھمکی دے رہے ہیں اور سنگھ حامیوں کے لئے ان کے منہ سے گالیاں نکل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بی جے پی اور سی پی آئی-ایم سے کوئی دقت نہیں ہے، لیکن اگر بی جے پی سے کوئی یہاں آیا تو صاف کہہ رہے ہیں اسے مارمار کر بھونسا اڑادیں گے۔برکاتی نے اپنے بگڑے بولوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ پوری پریس کانفرنس میں وہ آگ اگلتے رہے۔ انہوں نے مسجد کے باہر جے شری رام کے نعرے لگانے والوں کو ہجڑا کہا۔ برکاتی تین طلاق سے لے کر لال بتی تک پر بے باک بولے۔ انہوں نے کہا کہ وہ لال بتی لگا کر گھومیں گے، کیونکہ برطانوی حکومت کی جانب انہیں اس کی اجازت ملی ہوئی تھی اور وہ اسے کسی قیمت پر نہیں ہٹائیں گے۔برکاتی اپنے تیکھے بیانات کے لئے جانے جاتے ہیں۔