ا یران شام میں تدمر کے نزدیک فوجی اڈے پر مصروف عمل ہے: اسرائیل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th February 2018, 8:47 PM | عالمی خبریں |

تل ابیب 12فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )اسرائیلی ڈیفنس فورس IDF کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران اور اس کی قْدس فورس طویل عرصے سے شام کے شہر تدمر کے نزدیک "T۔4" فوجی اڈّے سے مصروفِ عمل ہیں اور اس سلسلے میں انہیں بشار کی فورسز کی مکمل سپورٹ اور موافقت حاصل ہے۔آئی ڈی ایف کے ترجمان نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر مصنوعی سیارے سے حاصل کی گئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں مذکورہ فوجی اڈہ اور ایران کا وہ ڈرون طیارہ نظر آ رہا ہے جس کو اسرائیل نے مار گرایا تھا۔ اس کے علاوہ ایک وڈیو بھی پوسٹ کی گئی ہے جس میں یہ کارروائی دکھائی گئی ہے۔ہفتے کو صبح سویرے اْس وقت خطرناک جارحیت دیکھنے میں آئی تھی جب اسرائیل نے یہ اعلان کیا کہ اس نے شام میں تدمر کے اڈے سے اڑان بھرنے والے ایرانی ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے۔ اسرائیل کے دعوے کے مطابق اس کے لڑاکا طیاروں نے فضائی حملوں میں شام کے اندر تک 12 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس دوران شامی فورسز کی فائرنگ سے اسرائیل کے علاقے جلیل میں اس کی فضائیہ کا ایک "F۔16" طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز ایک بیان میں اعلان کیا کہ اس نے شام میں وسیع پیمانے پر فضائی حملوں میں شامی فضائی دفاع کے 3 لانچنگ پیڈز اور ایرانی ملیشیاؤں کے 4 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔شمالی محاذ پر اسرائیلی فوج کے کمانڈر نے خبردار کیا کہ موجودہ حالات کسی لمحے بھی حقیقی جنگ میں بدل سکتے ہیں۔ عسکری عہدے دار کا کہنا تھا کہ تل ابیب کسی طور ایران کو اجازت نہیں دے گا کہ وہ شام میں فرنٹ لائن بیس قائم کرے کیوں کہ ایران کی مداخلت اسرائیل اور پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے۔اسرائیل کے چینل 10 کے مطابق تل ابیب نے گزشہ چند روز کے دوران لبنان اور شام میں ایران کی سرگرمیوں کے حوالے سے تہران کو سخت لہجے میں پیغامات بھیجے۔ یہ پیغامات کئی یورپی ممالک کے ذریعے پہنچائے گئے۔ ان ممالک میں جرمنی، برطانیہ اور فرانس شامل ہیں۔ ایرانی صدر حسن روحانی کو ملنے والے مذکورہ پیغامات میں ایران کو سخت انداز میں خبردار کیا گیا ہے کہ وہ لبنان میں میزائل بنانے کی فیکٹریاں اور شام میں اپنے زیر انتظام فوجی اڈے قائم نہ کرے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...