ادارہ ادب اسلامی ہند کی نئی میقات کے لئے مرکزی عہدیداران کا انتخاب:ڈاکٹر شاہ رشاد عثمانی صدر منتخب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 8th October 2017, 8:20 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل:8/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)تعمیری اور مقصدی ادب کی ترویج و اشاعت کے لئے گزشتہ پون صدی سے متحرک ادبی تحریک ادارہ ادب اسلامی ہند کی آئندہ چار سالہ میقات کے لئے قومی مجلس اعلیٰ اور عہدیدارن کا انتخاب دہلی میں منعقدہ خصوصی اجلاس کے دوران عمل میں آیا۔

۱۲ بنیادی اراکین کے علاوہ ملک کے مختلف صوبوں کے نمائندوں پر مشتمل۲۵ رکنی مجلس اعلیٰ کے اجلاس میں ادب اسلامی کے معروف محقق و ادیب جناب ڈاکٹرشاہ رشاد عثمانی کو قومی صدر منتخب کیا گیا۔ ناظم اعلیٰ (جنرل سکریٹری )کے منصب کے لئے جناب ڈاکٹر محمد نعیم فلاحی اور بحیثیت خازن جناب حسنین سائر کا انتخاب عمل میںآیا۔ اس اجلاس کی خصوصیت یہ رہی تمام مناصب کے لئے شرکائے اجلاس نے اتفاق رائے سے انتخابی کارروائی انجام دی۔

نومنتخب صدر جناب ڈاکٹر شاہ رشاد عثمانی نے مجلس اعلیٰ کے اراکین کے مشورے سے شمالی ہند کی نمائندگی کے لئے ڈاکٹر خالد سجاددربھنگہ اور جنوبی ہند کے لئے ڈاکٹر سلیم خان ممبئی کو بطور نائب صدور منتخب کیا۔ اس کے علاوہ بطور ناظم (سکریٹری) شمال سے جناب مجاہد لکھیم پوری (علی گڑھ) اور جنوب سے جناب ریاض تنہا(نظام آباد)کو منتخب کیا۔

انتخاب نو سے قبل ناظم اعلیٰ حسنین سائر نے ادارہ کی دو سالہ کارکردگی اور ملک بھر میں موجود ریاستی شاخوں کی سرگرمیوں پر مشتمل رپورٹ پیش کی ۔ انتخابی عمل مکمل ہونے پر سابق صدر ادارہ ڈاکٹر حسن رضا نے تحریک ادب اسلامی کی رفتار کار اور خدمات کا مختصر جائزہ لیتے ہوئے نو منتخب صدر ادارہ ڈاکٹر شاہ رشاد عثمانی اور ان کے والد محترم مولانا طیب عثمانی مرحوم کی ادارہ کے لئے خدمات کا تذکرہ کیا اور فرمایا کہ ڈاکٹر شاہ رشاد عثمانی کو ادب اسلامی کی تحریک وراثت میں ملی ہے اور انہوں اب تک انہوں نے اس کا پورا پورا حق اس طرح ادا کیاہے کہ ادب اسلامی سے یکسوئی کے ساتھ وابستگی کے لئے اپنا اکیڈیمک کیریر بھی داؤ پر لگادیا ہے۔ آپ نے امید ظاہرکی کہ نو منتخب صدر اوران کی تازہ دم ٹیم ادارہ ادب اسلامی کے کارواں میں تازہ روح پھونکنے میں کامیاب رہے گی ۔

نومنتخب صدر ڈاکٹر شاہ رشاد عثمانی نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اب مرکز کی سطح پر جو نئی ٹیم بنی ہے وہ ان شاء اللہ نئے عزم و حوصلے کے ساتھ آگے بڑھے گی ۔انہوں نے کہا کہ ادارہ کے ترجمان" پیش رفت"کو سابقہ میقات میں جو توسیع اور پیش رفت حاصل ہوئی ہے اسے مزید آگے بڑھانا اور مستحکم بنیادیں فراہم کرناان کے پیش نظر ہے۔ اس کے علاوہ نوجوان قلمکاروں کے ساتھ ساتھ دیگر ادبی حلقوں سے وابستہ فنکاروں سے رابطے پیداکرنا اور ادارہ ادب اسلامی کے مشن کے ساتھ انہیں جوڑنااور دیگر علاقائی زبانوں میں تحریک ادب اسلامی کے نفوذ کے لئے راہیں ہموار کرناان کی ترجیحات میں شامل رہے گا۔ آپ نے کہا کہ اس مشن میں کامیابی اسی وقت ممکن ہوسکے گی جبکہ مجلس اعلیٰ کے اراکین اور ریاستی ذمہ داران پوری منصوبہ بندی اور ہم آہنگی کے ساتھ قافلہ ادب اسلامی کو تیز گام کرنے کی سمت میں متحرک ہوجائیں گے۔(رپورٹ : ابولکاشف، بھٹکل)

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...