رافیل نڈال اور ماریا شاراپووا نے پہلے دور میں بہایا پسینہ
پیرس ،30؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) رولا گیراں کے بادشاہ رافیل نڈال کو فرانسیسی اوپن میں اپنے 11 ویں خطاب کی قواعد میں پہلے راؤنڈ میں ہی کافی جدوجہد کی جبکہ ماریاشاراپووابھی تین سیٹ تک نبرد آزما ہونے کے بعد دوسرے دور میں جگہ بنا پائی۔نڈال کو اٹلی کے سائمن بولیلی نے سخت چیلنج لیکن دنیا کا نمبر ایک ہسپانوی کھلاڑی آخر میں ریکارڈ 80 ویں جیت درج کرنے میں کامیاب رہا۔ نڈال نے دو دن چلے اس میچ میں تیسرے سیٹ میں چار سیٹ پوائنٹ بچا کر6-4, 6-3, 7-6 (11-9) سے جیت درج کی۔یہ میچ دو گھنٹے 57 منٹ تک چلا۔میچ کل پورا نہیں ہو پایا۔تب نڈال نے پہلے دو سیٹ جیتے تھے لیکن تیسرے سیٹ میں انہوں نے شروع میں اپنی سروس گنوا رکھی تھی۔بولیلی نے آج واپسی کیلئے ہر ممکن کوشش کئے۔نڈال نے بھلے ہی شروع میں ان کی سروس توڑ دی تھی لیکن دنیا میں 129 ویں نمبر کے بولیلی نے اس کے بعد انہیں ایک ایک پوائنٹس کے لئے جم کر جدوجہد کرایا۔یہ سیٹ آخر میں ٹائی بریکر تک پہنچاجس میں نڈال نے چار سیٹ پوائنٹ بچائے۔