ویمنس ورلڈ کپ:ہندوستانی ٹیم کا آسٹریلیا سے مقابلہ، جیتی تو دوسری بار فائنل میں پہنچے گی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th July 2017, 4:57 PM | اسپورٹس |

ڈربی،19؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )اعتماد سے لبریز ہندوستانی ٹیم آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جمعرات کو آسٹریلیا کے خلاف اترے گی تو اس کے ارادے 6 بار کی چمپئن کو شکست دے کر خطاب کی جانب اگلا قدم رکھنے کا ہو گا ۔ہندوستان کا آسٹریلیا کے خلاف خراب ریکارڈ رہا ہے اور 42میں سے 34میچوں میں اس کو شکست جھیلنی پڑی ہے۔متالی راج کی قیادت والی ٹیم حالانکہ کل اس شکست کا بدلہ لینے اترے گی، ہندوستان اگر کل جیت جاتاہے ،تو ٹورنامنٹ کی تاریخ میں دوسری بار فائنل میں پہنچ جائے گا۔ہندوستان 2005میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچا تھا جس میں اس کو آسٹریلیا نے شکست دی تھی۔جنوبی افریقہ راؤنڈ رابن مرحلے میں پانچ جیت اور دو شکست کے ساتھ تیسرے اور آسٹریلیا سات میچوں 6 جیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔یہ میچ کاؤنٹی گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا جہاں ہندوستان نے اپنے چار گروپ میچ کھیلے ہیں جس میں نیوزی لینڈ کے خلاف ’کرو یا مرو‘کا آخری میچ شامل تھا۔دوسری طرف آسٹریلیا نے اس میدان پر ایک بھی میچ نہیں کھیلا ہے، لیکن اس کی کارکردگی مسلسل اچھی رہی ہے۔ہندوستانی کپتان متالی نے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ یہ ہمارا گھریلو میدان ہے چونکہ ہم نے یہاں چار میچ کھیلے ہیں۔ہندوستان کو اس میچ کے ذریعے راؤنڈ رابن مرحلے میں آسٹریلیا سے ملی 8 وکٹ سے شکست کا بدلہ لینے کا بھی موقع ملے گا،حالانکہ ایسا کرنا آسان نہیں ہو گا۔آسٹریلیا کو شکست دینے کے لیے ہندوستان کو کھیل کے ہر شعبہ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔آسٹریلیا کے خلاف راؤنڈ رابن مرحلے میں سست اننگ کھیلنے والیں متالی اپنی غلطی کو بہتر بنانا چاہیں گی، جبکہ پونم راوت اپنی سنچری کارکردگی کو دہرانے کے ارادے سے اتریں گی۔نیوزی لینڈ کے خلاف دباؤ والے میچ میں متالی نے سنچری بنائی ،جبکہ ویدا کرشنامورتی نے 40گیند میں 70رن جوڑا ۔اس کے بعد ہندوستانی گیند بازوں نے نیوزی لینڈ کو صرف 79رن پر سمیٹ کر 186رن سے جیت درج کی۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...