آئی سی سی خواتین ورلڈ ٹی 20 میں ہندوستان کی قیادت کریں گی ہرمن پریت

Source: S.O. News Service | By Staff Correspondent | Published on 28th September 2018, 7:40 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی،28؍ ستمبر (آئی این ایس انڈیا؍ ایس او نیوز)جارحانہ بلے باز ہرمن پریت کور نو سے 24 نومبر کے درمیان ویسٹ انڈیز میں ہونے والے چھٹے آئی سی سی خواتین ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں ہندوستان کی 15 رکنی ٹیم کی قیادت کریں گی۔آل انڈیا خاتون سلیکشن کمیٹی نے ٹیم کو منتخب کیا جس میں اسمرتی مندانہ کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ اسمرتی اس سال شاندار فارم میں ہیں۔متالی راج، ویدا کرشن مورتی، دیپتی شرما، جیما روڈرگس، انجا پاٹل، ایکتا بشٹ اور پونم یادو وغیرہ کو بھی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ ہندوستان کو دس ٹیموں کی اس مقابلے میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، پاکستان اور آئر لینڈ کے ساتھ گروپ بی میں رکھا گیا ہے۔ہندوستان اپنی مہم کا آغاز نو نومبر کو نیوزی لینڈکے خلاف گیانا میں کرے گا۔اس کے بعد وہ روایتی حریف پاکستان (11 نومبر)، آئر لینڈ (15 نومبر) اور آسٹریلیا (17 نومبر) کو میچ کھیلے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

آئی پی ایل 2019: دلچسپ میچ میں آخری گیند پرچنئی کو شکست دے کرممبئی انڈینس چمپئن

آئی پی ایل 2019 کے فائنل میں دلچسپ میچ میں ممبئی انڈینس نے آخری گیند پرچنئی سپرکنگس کو شکست دے کرخطاب پرقبضہ کرلیا۔ روہت شرما کی قیادت میں ممبئی انڈینس ایک بارپھرچمپئن بن گئی۔ ممبئی انڈینس چوتھی بارچمپئن بنی ہے۔ آئی پی ایل 12 کے فائنل میں ممبئی انڈینس نے چنئی سپرکنگس کو ایک رنوں ...

دہلی کیپٹلس کو ہرا کر فائنل میں پہنچی چنئی سپرکنگس ، خطاب کیلئے ممبئی انڈینس سے ہوگا مقابلہ

آئی پی ایل 2019 کے دوسرے کوالیفائر میں دہلی کیپٹلس کو شکست دے کر چنئی سپرکنگس فائنل میں پہنچ گئی ہے اور اب فائنل میں اس کا مقابلہ ممبئی انڈینس سے ہوگا ۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دہلی کیپٹلس نے 9 وکٹ پر 147 رن بنائے ، جس کو چنئی سپرکنگس نے 19 اوورس میں چار وکٹ کھوکر 151 رن بناکر حاصل ...

دبئی کے قریب عجمان میں منعقدہ امین سیف اللہ "بی پی ایل" کرکٹ ٹورنامنٹ میں این جی ٹی بلٹز کی شاندار کامیابی

 امین سیف اللہ بھٹکل پریمئر لیگ(بی پی ایل)  2019 کرکٹ ٹورنامنٹ  کے فائنل میں این جی ٹی بلٹز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے  الکریمی چیمپئن کوشکست دے کر بی پی ایل چیمپئن شپ حاصل کرلی ہے۔ خیال رہے کہ این جی ٹی ٹیم  مسلسل آٹھ سالوں سے بی پی ایل ٹورنامنٹ  میں حصہ لے رہی تھی، ...

بچوں کوکھیل میں مکمل کوچنگ فراہم کرکے اُنہیں انٹرنیشنل سطح پر لے جانے 15 اپریل کو ہوگا بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی کا شاندار افتتاح

بھٹکل میں ہرسال  بھٹکل کی بڑی بڑی ٹیموں کے زیراہتمام  کرکٹ کے عالیشان ٹورنامنٹ منعقد ہوتے رہتے ہیں   اور  میچوں میں بھٹکل کے   کھلاڑیوں کے پرفارمینس اور اُن کی شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے پروگرام میں شریک مہمان خصوصی ہر بار کھلاڑیوں اور آرگنائزرس کی تعریف کرتے ہوئے اس ...