آئی سی سی نے سیموئلس پر سے ہٹا دی بولنگ پابندی
دبئی،17؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کھلاڑی مارلون سیموئلس پر لگی بولنگ نہ کرنے کی پابندی ہٹا لی ہے۔آئی سی سی نے ایک سال کے لئے لگائی گئی اس پابندی کو واپس لے لیا۔سیموئلس پر یہ پابندی دسمبر 2015میں لگائی گئی تھی۔سیمویلس کے ایکشن کو لے کر دو سال میں دو بار آئی سی سی میں شکایت درج کی گئی تھی۔پابندی کا وقت پورا ہونے کے بعد 29جنوری سے ہی سیموئیلس کے ایکشن کی مسلسل جانچ ہو رہی تھی، جس کے بعد آئی سی سی نے ان کے ایکشن کو درست پایا۔آئی سی سی کے قوانین کے مطابق آف اسپنر بولنگ کرتے وقت 15ڈگری تک ہاتھ گھما سکتا ہے، اگر امپائر بالر کے ایکشن میں کوئی غلطی پاتا ہے تو وہ آئی سی سی کو شکایت کر سکتا ہے۔حال ہی میں 2015میں سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں مارلون سیمویلس کے خلاف تیسری بار شکایت درج کرائی گئی تھی،تاہم 2008میں جنوبی افریقہ کے خلاف ڈربن ٹیسٹ میں تیز گیند ڈالنے کی وجہ سے یہ شکایت درج ہوئی تھی۔