سری لنکا کرکٹ بورڈ کی کرپشن اور میچ فکسنگ کے خلاف کارروائی
کولمبو ،25؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سری لنکا کرکٹ بورڈ نے اپنے تمام قومی کھلاڑیوں اور اپنے ملازمین سے کہا ہے کہ وہ سابق کھلاڑیوں کی جانب سے کرپشن اورمیچ فکسنگ الزامامت کے بعد انٹرنیشل کرکٹ کونسل کی جانب سے شروع کی گئی تحقیقات میں مکمل تعاون کریں۔سری لنکاکے سابق بالر اور سلیکٹر وکرماسنگھے نے گزشتہ ہفتے ایک مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میچ کے غیر فطری اتارچڑھاؤاور کھلاڑیوں کی سلیکشن پر تشویش کااظہارکیاتھااورٹیم کی خراب کارکردگی کا ذمے دار سری لنکا کرکٹ بورڈکوقراردیاتھا۔اس کے بعد کنٹریکٹ یافتہ قومی ٹیم کے40 کھلاڑیوں نے سری لنکا کرکٹ بورڈ سے ان الزامات کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا جس پر آئی سی سی نے ہفتے کو معاملے کی تحقیقات کا اعلان کیا تھا۔