انتخابات کے پیش نظر پارٹی لیڈروں کے باہمی تبادلہ خیالات کاسلسلہ سی ایم ابراہیم کی جے ڈی ایس سربراہ دیوے گوڈا سے ملاقات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th January 2018, 11:46 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،15؍ جنوری (ایس او نیوز) ریاستی اسمبلی انتخابات جیسے جیسے قریب آنے لگے ہیں ، سیاسی قائدین سے ملاقاتیں اور ان سے تبادلہ خیالات کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے جوکافی اہم اور دلچسپ ہوا کرتا ہے ۔انہی سیاسی گہماگہمی کے درمیان آج کانگریس کے سینئر قائد و رکن کونسل سی ایم ابراہیم نے جنتادل (سکیولر) کے قومی سربراہ و سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا اور جنتادل (سکیولر) کے ریاستی صدر و سابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے کافی دیر تک ریاست کی سیاست پرتبادلہ خیال کیا۔ شنکرانتی تہوار کی مبارکباد پیش کرنے کے مقصد سے سی ایم ابراہیم نے پدمانابھ نگر میں مقیم ایچ ڈی دیوے گوڈا کی رہائش گاہ پہنچ کر تہوار کی مبارکباد پیش کی اور اگلے سیاسی اقدام کے تعلق سے دونوں سیاسی رہنماؤں کے ساتھ سی ایم ابراہیم نے کافی دیر تک تبادلہ خیال کیا۔ رکن کونسل و سینئر کانگریس قائد کی جنتادل (سکیولر ) رہنماؤں سے اچانک ملاقات سے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے ۔اگلے ریاستی اسمبلی انتخابات میں کسی بھی پارٹی کو اکثریت نہ ملنے پر حکومت قائم کرنے میں جنتادل (سکیولر) اہم رول ادا کرسکتا ہے ۔اس بات کو لے کر سی ایم ابراہیم جنتادل (سکیولر) رہنماؤں کے ساتھ تبادلہ خیال کئے جانے کی باتیں سامنے آئی ہیں۔اس سے قبل ایچ ڈی دیوے گوڈا کے بہت ہی قریبی مانے جانے والے سابق مرکزی وزیر سی ایم ابراہیم نے جنتادل کو خیر باد کہہ کر کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ لیکن کانگریس پارٹی کے سینئر قائد سی ایم ابراہیم کے مرتبہ کے مطابق مقام نہ ملنے پر وہ ناخوش ہیں ۔اس سے قبل بھی سی ایم ابراہیم نے کانگریس سے علاحدگی اختیار کرکے جنتادل (سکیولر ) میں شمولیت کااشارہ دیاتھا تاہم سدارامیا نے سی ایم ابراہیم سے ملاقات کرکے انہیں کانگریس نہ چھوڑنے کی گزارش کی تھی۔ جس کے بعد سی ایم ابراہیم نے اپنا فیصلہ بدلاتھا۔ اس کے بعد کانگریس نے سی ایم ابراہیم کو پلاننگ بورڈ کا ڈپٹی چیرمین بنایا اور اس کے بعد انہیں رکن کونسل بھی بنایاتھا۔ اگلے اسمبلی انتخابات میں کسی پارٹی کواکثریت حاصل نہ ہونے کی صورت میں جنتادل (سکیولر) اور کانگریس مخلوط حکومت بن سکتی ہے۔ اس تعلق سے دونوں لیڈروں نے تبادلہ خیال کیا ہے۔

سدارامیا کو کمارسوامی کا چیلنج:سابق وزیراعلیٰ وجے ڈی ایس کے ریاستی صدر ایچ ڈی کمارسوامی نے وزیراعلیٰ سدارامیا کو چیلنج کیا ہے کہ وہ کانگریس سے باہر نکل کر آزاد امیدوارکی حیثیت سے اسمبلی انتخاب جیت کر دکھائیں ۔اپنے والد سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک سادہ تقریب کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کمارسوامی نے یہ چیلنج کیا۔ انہوں نے کہاکہ سدارامیا آزاد امیدوار کی حیثیت سے چناؤ جیت کر دکھائیں تو انہیں ان کی طاقت کا اندازہ ہوگا۔یہ تقریب سابق وزیرآنند اسنوٹیکر کے بی جے پی سے جے ڈی ایس میں شمولیت اختیار کرنے پر منعقد تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔