آئی اے ایس افسر انوراگ تیواری کی موت کا معاملہ، تحقیقات کیلئے اترپردیش کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنگلور پہنچی

Source: S.O. News Service | Published on 21st May 2017, 3:07 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:20/مئی(ایس او نیوز) آئی اے ایس آفیسر انوراگ تیواری کے قتل کے سلسلے میں حکومت اترپردیش کی طرف سے تحقیقات کیلئے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، اور امکان ہے کہ ایک دو دن میں یہ ٹیم ریاستی چیف سکریٹری سے ملاقات کرکے ان سے تفصیلات حاصل کرے گی۔لکھنؤ کے حضرت گنج علاقہ میں دو دن قبل انوراگ تیواری کو گیسٹ ہاؤز کے باہر مشتبہ حالت میں مردہ پایا گیا، جس کے بعد ان کی موت کو لے کر ہمہ قسم کی قیاس آرائیاں شروع ہوچکی ہیں اور اپوزیشن بی جے پی کی طرف سے اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی بھی کوششیں شدت اختیار کرچکی ہیں۔ حالانکہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے آج ہی چیف سکریٹری سے ملاقات کرنے کیلئے وقت مقر ر کیاتھا، لیکن چیف سکریٹری نے دو دن بعد اس ٹیم کے افسران کو ملاقات کا وقت دیا ہے، توقع ہے کہ کل یہ ٹیم مسٹر سبھاش کنٹیا سے ملاقات کرکے تفصیلات حاصل کرے گی۔ چیف سکریٹری سے ملاقات کے بعد یہ ٹیم انوراگ تیواری کے دفتر میں کام کرنے والے عملے سے بھی پوچھ تاچھ کرے گی۔ اس دوران انوراگ تیواری کے بھائی نے الزام لگایا ہے کہ انوراگ تیواری کی موت فطری نہیں، بلکہ ان کا قتل کیاگیا ہے۔اس سلسلے میں پولیس نے انوراگ تیواری کے موبائل فون ریکارڈ کی جانچ بھی شروع کردی ہے۔ تاہم اترپردیش کی ٹیم نے انوراگ تیواری کے پاس سے برآمد موبائل فون اور ان کے گیسٹ ہاؤز میں جو بھی چیزیں دستیاب ہوئی ہیں ان کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں دی ہیں۔ بتایاجاتاہے کہ انوراگ تیواری کے بھائی ماینک تیواری نے کہا ہے کہ انوراگ تیواری نے اسے یہ ایس ایم ایس کیا تھا کہ اس کی جان کو خطرہ لاحق ہے، اس نے یہ مسیج منظر عام پر پیش کرنے پر آمادگی بھی ظاہر کی ہے۔ ماینک تیواری نے کہاہے کہ محکمہئ شہری رسد وخوراک میں ایک بہت بڑے گھپلے کوانوراگ نے بے نقاب کیاتھا جو وہ سی بی آئی یا دفتر وزیراعظم کے سپرد کرناچاہتے تھے، اس پر ریاست کے اعلیٰ عہدیداروں کو سخت اعتراض تھا جس کی وجہ سے انوراگ تیواری کی موت کے ارد گرد شکوک وشبہات پید اہوگئے ہیں۔ماینک نے الزام لگایا کہ پچھلے پانچ ماہ سے انوراگ تیواری کو تنخواہ نہیں دی گئی تھی، چھٹی طلب کئے جانے پر بھی ان کی درخواست نامنظور کردی گئی، جس کی وجہ سے انوراگ تیواری پریشان تھے۔ انوراگ نے اپنے بھائی کو یہ پیغام دیاتھاکہ فی الوقت بنگلور میں حالات ٹھیک نہیں ہیں اسی لئے ان کے ماں باپ کو بنگلور روانہ نہ کیاجائے۔اس دوران وزیراعلیٰ سدرامیا نے خود اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک مکتوب لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ انوراگ تیواری کے قتل کی مناسب ترین جانچ کرائی جائے۔انہوں نے کہا ہے کہ انوراگ تیواری کرناٹکا کیڈر کے ایک دیانتدار آفیسر رہے ہیں۔ ان کی موت کے پیچھے جو بھی سچائی ہو وہ عوام کے سامنے آنی چاہئے۔ ریاستی بی جے پی صدر یڈیورپا نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ انوراگ تیواری کے قتل کی جانچ سی بی آئی کے ذریعہ کرائی جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...