سدرامیا دونوں حلقوں سے شکست کھا جائیں گے:کمار سوامی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st April 2018, 12:42 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 20؍اپریل(ایس او نیوز) سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی جنتادل (ایس) صدر ایچ ڈی کمار سوامی نے آج رام نگرم اسمبلی حلقے سے پرچۂ نامزدگی کرنے سے قبل یہاں کے چامنڈی مندر اور درگاہ میں حاضری دی اور نامزدگی داخل کرنے کے لئے روانہ ہوئے۔ اس موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کمار سوامی نے کہاکہ سدرامیا ایک نہیں دو نشستوں پر بھی اگر انتخاب لڑیں گے تو دونوں حلقوں سے انہیں شکست دی جائے گی اور یقینی بنایا جائے گا کہ ریاست میں جنتادل (ایس) اقتدار پر آئے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سدرامیا دن میں خواب دیکھنے میں لگے ہوئے ہیں کہ ریاست میں کانگریس کو اقتدار ملے گا اور واضح اکثریت کے ساتھ وہ دوبارہ عہدۂ وزیر اعلیٰ پر فائز ہوں گے ، جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ کمار سوامی نے کہاکہ پارٹی کارکنوں کے بے حد اصرار پر انہوں نے رام نگرم اور چن پٹن اسمبلی حلقوں سے میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے لوگ جو انتخاب جیتنے کا یقین نہیں رکھتے وہ ریاست کے وزیر اعلیٰ بننا چاہتے ہیں تو پھر 20ماہ تک ریاست میں بہترین انتظامیہ فراہم کرنے کا تجربہ رکھنے والے انہیں کیوں وزیراعلیٰ بننے کا موقع نہیں ملنا چاہئے۔ دیوے گوڈا خاندان میں خاندانی سیاست کو بڑھاوا دینے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کمار سوامی نے کہاکہ وہ لوگ جو اب تک خاندانی سیاست کی مخالفت کررہے تھے وہ خود اپنے بچوں کو انتخابی میدان میں اتار رہے ہیں، اسی لئے اب وہ خاندانی سیاست کو موضوع بحث نہیں بناتے ۔ریاست میں جنتادل (ایس) کو اقتدار ملنے پر کسانوں کے قرضوں کی معافی اور 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی کے وعدے کو دہراتے ہوئے کمار سوامی نے کہاکہ انہیں یقین ہے کہ ان کے 20ماہ پر مشتمل دور اقتدار میں ہوئے ترقیاتی کاموں کو عوام نے ابھی فراموش نہیں کیا ہے۔ رام نگرم اسمبلی حلقے سے پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کے بعد وہ رام نگرم حلقے کے مہمان نہیں بلکہ اسی حلقے سے وابستہ ہیں ، یہاں کے عوام نے انہیں سیاسی طور پر پرورش کی ہے، رام نگرم حلقے سے ہی منتخب ہوکر وہ عہدۂ وزیر اعلیٰ تک پہنچے ہیں اسی لئے وہ اس حلقے کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کے عوام یہ فیصلہ کریں گے کہ وزیراعلیٰ کون بنے گا ، اس سلسلے میں انہیں سدرامیا کی سند درکار نہیں ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔