میں لوک سبھا انتخابات نہیں لڑوں گی: اوما بھارتی

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 23rd March 2019, 1:40 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:22 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر اوما بھارتی نے جمعہ کو کہا کہ وہ آئندہ لوک سبھا انتخابات نہیں لڑیں گی کیونکہ ان کا مئی سے 18 ماہ تک ’تیرتھ یاترا‘ پر جانے کا منصوبہ ہے۔ اوما نے ان خبروں کو مسترد کر دیا کہ وہ جھانسی سے نہیں بلکہ کسی محفوظ سیٹ سے لڑنا چاہتی ہیں۔اوما نے کہا کہ انہوں نے 2016 میں ہی طے کر لیا تھا کہ وہ اس بار عام انتخابات الیکشن نہیں لڑیں گی۔ 59 سالہ اوما نے بتایا کہ میں نے 2016 میں کہا تھا کہ میں الیکشن نہیں لڑوں گی؛ کیونکہ مجھے گنگا کے کناروں پر آباد’تیرتھ مقامات‘ کی زیارت کرنی ہے ۔اگر میں الیکشن لڑتی تو میں جھانسی سے ہی لڑتی، میں اپنا حلق انتخاب کبھی نہیں بدل سکتی۔ وہاں کے لوگوں کو مجھ پر فخر ہے اور وہ مجھے اپنی بیٹی جیسا مانتے ہیں۔ اوما بھارتی نے یہ بھی کہا کہ وہ 2024 کا الیکشن لڑیں گی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں پارٹی اکثریت حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات نہ لڑنے کے اپنے فیصلے سے بی جے پی کے سیکرٹری جنرل کو آگاہ کیاتھا۔ رام لال نے ان سے ’تیرتھ یاترا ‘ کے لئے جانے سے پہلے پارٹی کے لئے انتخابی مہم میں شامل ہونے کو کہا تھا۔ اوما نے کہا کہ وہ پانچ مئی تک بی جے پی کے لیے انتخابی مہم میں شامل ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے مجھے وزیراعلیٰ کے عہدے سے لے کر کابینہ وزیر کے عہدے تک بہت کچھ دیا ہے۔ میں نے بی جے پی کے صدر کے عہدے کو چھوڑ کر تقریباََتمام تنظیمی ذمہ داری سنبھالی ہیں۔ یہ میرا فرض ہے کہ پارٹی کو شرمندہ نہ ہونے دوں، میں پانچ مئی تک انتخابی مہم میں حصہ لوں گی ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...