پولیس غریب تاجروں کا خون چوسنے سے باز رہے: کمار سوامی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd November 2018, 11:37 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،22؍نومبر(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے پولیس والوں کو متنبہ کیا ہے کہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجارت کرنے والے غرباء کو ہراساں نہ کریں اور نہ ہی ان تاجروں سے معمول وصول کرنے کی کوشش کریں۔

آج شہر میں غریب تاجروں کو قرضے فراہم کرنے کی بڑا ورا بندھو اسکیم کاآغاز کرتے ہوئے کمار سوامی نے کہاکہ پولیس افسروں اور عملے کو چاہئے کہ غریبوں کاخون چوسنے کا کام ختم کریں ، انہیں زندگی بسر کرنے کے لئے سڑک کے کسی کنارے پر بیٹھ کر تجارت کرنے کا موقع فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے نہ کہ سڑکوں پر ان کی تجارت کو روک کر انہیں ہراساں کرنا۔

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ اپنے سابقہ تجربوں کی بنیاد پر وہ کہہ رہے ہیں کہ پولیس والوں نے ہمیشہ سے چھوٹے موٹے تاجروں کو ہراساں کرنا اپنی فطرت بنالیا ہے۔ان کی حکومت میں یہ سب برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اب تک غریب تاجروں کے پاس سے ان کی قیمتی اشیاء رہن رکھوا کر انہیں معمولی قرضے دینے اور ان سے سود کی شکل میں بھاری رقم حاصل کرنے کا سلسلہ چل رہاتھا، اس سلسلے کو مٹانے کے لئے حکومت نے یہ اسکیم رائج کرائی ہے ، جس کے تحت ہر چھوٹے تاجر کو اس کی ضرورت اور تجارت کے حساب سے مناسب قرضہ مہیا کرایا جائے گا اور اسے ادا کرنے کے لئے کافی مہلت بھی دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے تاجروں سے گزارش کی کہ وہ اس اسکیم سے مکمل استفادہ کریں اور قرضے کے ذریعے ملنے والی رقم سے اپنی تجارت کو مستحکم کرنے کی کوشش کریں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ غریبوں کو بلاسود قرضہ فراہم کرنے کے لئے ابتداء میں محکمۂ مالیات نے منظوری نہیں دی اور ضوابط کا حوالہ دیتے ہوئے اس میں رکاوٹ حائل کرنا چاہتا تھا، لیکن ان تمام ضوابط کو قطع نظر کرکے انہوں نے اس اسکیم کے نفاذ پر شدت سے زور دیا ہے اور طے کیا ہے کہ غریبوں کو معاشی طور پر استحکام بخشنے کے لئے یہ بلاسودی قرضہ اسکیم ہر حال میں رائج کی جائے گی۔

کمار سوامی نے کہاکہ آنے والے دنوں میں یہ اسکیم پوری ریاست میں لاگو ہوگی ، دیہی علاقوں میں خواتین کو خود روزگار اپنانے کے لئے بھی اس اسکیم کے تحت مدد دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ کمار سوامی نے تقریب میں اس اسکیم کے تحت قرضے حاصل کرنے والے چند تاجروں کو قرضوں کے چیک تقسیم کرکے علامتی طور پر اس اسکیم کی شروعات کی۔ تقریب میں نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر پرمیشور، وزیر کوآپریشن بینڈپاقاسم پور، میئر گنگامبیکے ملیکارجن ، محکمۂ کوآپریشن کی پرنسپل سکریٹری ناگامبیکا دیوی اور دیگر اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔