ہوٹل کے باہر ہوئے واقعہ پر واڈرانے کہا، بچوں کی حفاظت کو لے کر لگتا ہے ڈر
نئی دہلی ،16؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس کی سینئر لیڈر سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ واڈرا نے دہلی کے ایک ہوٹل میں ہتھیار لہرائے جانے کے واقعہ کو لے کر منگل کو کہا کہ اس منظر کو دیکھ کر انہیں اپنے بچوں اور قومی دارالحکومت کے لوگوں کی حفاظت کی فکر ہو رہی ہے۔واڈرا نے فیس بک پوسٹ میں کہاکہ مجھے ہمارے بچوں اور ملک کے دارالحکومت کے لوگوں کی حفاظت کو لے کر ڈر لگ رہا ہے۔نظم ونسق کی حالات کیا ہے اور اس کے لئے جواب دہ کون ہے؟ انہوں نے کہاکہ کیا وزیر اعلی نے دیکھا کہ کیا ہو رہا ہے؟ ہوٹل میں بہت سارے بچے رات کا کھانا کھا رہے تھے۔بھگوان ہماری مدد کرے۔ دہلی کے ایک پانچ ستارہ ہوٹل کے ایک حصے میں ہتھیار لہرانے پر بی ایس پی کے ایک لیڈر کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ہتھیار لہرانے کے منظر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔پولیس نے منگل کو بتایا کہ آر کے پورم واقع حیات ریجنسی ہوٹل کے اسسٹنٹ سیکورٹی مینیجر نے پیر کو پولیس کے سامنے واقعہ کو لے کر ایک شکایت درج کرائی۔یہ واقعہ 13 اور 14 اکتوبر کی درمیانی شب کا ہے۔