وزیر اعظم کو مجھے گرفتار کرانا ہے، تو میں تیار ہوں: ممتا بنرجی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd February 2019, 8:42 PM | ملکی خبریں |

کولکاتا،2؍فروری (ایس او نیوز؍یو این آئی)  گزشتہ چند دنوں میں ترنمول کانگریس کے لیڈروں کو سی بی آئی کی طرف سے دیئے گئے نوٹس پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ”وزیر اعظم مودی اپوزیشن جماعتوں کو ڈرانے و دھمکانے کے لئے اپنے افسروں کے ذریعہ اپوزیشن جماعتوں کو نوٹس بھیجوا رہے ہیں۔ مگر لوگ سب کچھ سمجھ رہے ہیں۔

مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ نے کہا کہ اگر ان سب نوٹس کا مقصد مجھے گرفتار کرنا ہے تو مجھے کوئی حرج نہیں ہے۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ میری ہندی بہت اچھی نہیں ہے، ممکن ہے کہ میرے کچھ الفاظ کے مفاہیم و معانی کچھ اور ہوگئے ہوں گے تاہم میں نے کبھی افسران کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا، مجھے معلوم ہے کہ مودی افسران کو مجبور کررہے ہیں کہ اپوزیشن جماعتوں کو بدنام کرنے کے لئے کچھ کریں، کچھ کریں، افسران پریشان ہیں۔

وزیر اعظم مودی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں اس دن کا انتظار کر رہی ہوں جس دن میرے لیے کھانا پکانے والے کو بھی مرکزی ایجنسیاں نوٹس دیں گی۔ خیال رہے کہ دو دن قبل ہی وزیرا علیٰ کے ذاتی معاون مانک مجمدار کے گھر پر سی بی آئی نے چھاپہ مار کر پوچھ تاچھ کی ہے۔ شاردا چٹ فنڈ گھوٹالے میں سی بی آئی نے ان سے پوچھ تاچھ کی ہے۔

تاہم وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے مودی کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان میں جرأت ہے تو انہیں گرفتار کرکے دیکھائیں، وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ان سے ذاتی مخاصمت نبھائی جارہی ہے مگر میں اس کے لئے تیار ہوں۔ وزیرا علیٰ نے کہا کہ میں سیاسی طور پر مقابلہ کرنے کو تیار ہوں، مگر یہ لوگ سیاسی مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں رکھتے ہیں۔ وزیرا علیٰ نے کہا کہ جن لوگوں نے 30 سے 40 سالوں تک عوامی خدمات کی ہیں ان کے کردار کو ایجنسیوں کے ذریعہ داغدار نہیں کیا جاسکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔