سدارامیا کے ساتھ کھلی بحث کیلئے تیار ہوں‘‘ میسور میں منعقدہ کمار پروار ریلی میں کمار سوامی کا چیلنج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st November 2017, 12:48 PM | ریاستی خبریں |

میسور:20/نومبر(ایس او نیوز/پیر پاشاہ )میسور کے اسمبلی حلقہ چامراجہ میں واقع ہبال میں جنتا دل ( یس ) کی جانب سے ’’کمار پروا ریلی ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پرسابق وزیر اعلیٰ و جنتا دل ( دل ) کے ریاستی صدر ایچ ڈی کمار سوامی نے اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ سدارامیا کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو بر سر عام بحث کے لئے مدعو کرتے ہو لیکن جنتا دل ( یس) کو ایسی کسی بحث کے لئے مدعو نہیں کرتے۔ ابھی میں خود سدرامیا کو بحث کے لئے مدعو کرتا ہوں۔ بحیثیت وزیر اعلیٰ میرے 20ماہ کے دور اقتدر میں میسور شہر اور میسور بھر کی ترقی اور سدرامیا کی 3دہائیوں کی سیاست اور اقتدار میں کئے گئے ترقیاتی معاملوں پر بحث کے لئے تیار ہو ؟میں نے وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے صفائی کرمچاری کالونی کی جھونپڑی میں قیام کیا تھا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ کالونی آج جھونپڑیوں سے صاف کردی گئی ہے۔ مرکزی وزیر سے بات چیت کرکے بنگلور اور ہبلی کے لئے اعلان کردہ JNURM منصوبے کو میسور شہر کے لئے منتقل کروایا تھا۔ نتیجہ اس کا یہ ہوا کہ 1700کروڑ روپئے کی رقم کافنڈحاصل ہوا۔ میگلاپور ، کبیے پانی فراہمی پراجیکٹ ، ساگر کٹے کا پل، یو جی ڈی منصوبہ کئی منصوبوں کی کارگزاری کے لئے کون ذمہ دار ہے سدرامیا کو معلوم ہونا چاہئے۔ ان تمام کارگزاریوں کے لئے صرف جی ٹی دیوے گوڈا نے ہی مجھ پر دباؤ ڈال کر حاصل کیا ہے۔ میسور ضلع کے لئے سدرامیا صرف سنگ بنیاد رکھتے ہیں کوئی کام تکمیل کے لئے آئندہ آنے والی حکومت کو ہی خرچ کرنا پڑتا ہے۔اس موقع پر کمار سوامی نے کہا کہ حال ہی میں سدرامیا نے چیلنج کیا ہے کہ حلقہ چامنڈیشوری میں انہیں کوئی شکست نہیں دے سکتا ۔ اس پر کمار سوامی نے کہا کہ حلقہ چامنڈیشوری کے عوام سدارامیا کوسبق سکھانے کے لئے کافی بے تاب ہیں اور کہا کہ سدرامیا جنتا دل (یس) کو ایک خاندان کی پارٹی کہا کرتے تھے لیکن اب وہ خود اپنے فرزند ڈاکٹر یتیندرا کوحلقہ ورونا سے میدان میں اتار رہے ہیں۔ اس سے قبل چامراجہ اسمبلی حلقے میں پارٹی دفتر کا افتتاح کرکے کمار سوامی اور پارٹی کی پبلسٹی کمیٹی کے صدر شری وشواناتھ نے آنے والے اسمبلی انتخابات میں چامراجہ اسمبلی حلقے سے وظیفہ یاب وائس چانسلر پروفیسر کے یس رنگپا کو پارٹی کا امیدوار بنانے کا اعلان کیااور کہا کہ سدرامیا نے یہ معمول بنا لیا ہے کہ ہر کوئی جو انہیں مدد کرتا ہے وہ اسکو سیاسی طور پر ختم کردیتے ہیں۔ اور اب کانگریس کی باری ہے ، شری سدرامیا اب کانگریس کو ہی ختم کر دیں گے۔جنتا دل ( یس ) کے قومی صدر و سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد ہی اصلی جدوجہد کیلئے اتریں گے اور جی ٹی دیوے گوڈا کے ساتھ ہی رہیں گے ۔اس طر ح اشارہ دیا کہ حلقہ چامنڈیشوری سے سدرامیا کو ہرانے کی بھر پور کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ وہ آزاد حکومت کی حمایت کریں گے ۔اگر کمار سوامی عوام کے آشیرواد سے اکثریتی کامیابی کے ساتھ حکومت بنائیں گے ۔تو ہی میں انکے حلف لینے والے پروگرام میں شرکت کریں گے۔کسی دوسری پارٹی کی مفاہمت سے حکومت بنے گی تو اس جانب کوئی توجہ نہیں دیں گے۔صرف عوام کی طاقت سے ہوسکے تو کمار سوامی کو پھر سے برسر اقتدار آنا ہوگا۔ دوسروں کے آگے سر جھکانے کی کوئی ضرورت نہیں ۔دیوے گوڈا نے کمار سوامی کو یہ وارننگ سر عام دی ہے کہ میرا مقصد میرے بیٹے کو وزیر اعلیٰ بنانا نہیں ہے بلکہ مقامی سیاسی پارٹی کو اقتدار پر لانا ہے ۔میسور سٹی جنتا دل ( یس ) کے صدرہرش گوڈانے جو حلقہ چامراجہ کے لئے دعویدار تھے کل بروز اتوار نہ ہی کمار سوامی کی ریلی میں حصہ لیا اور نہ ہی ہبال میں منعقدہ ’’کمارا پروا ریالی‘‘میں شرکت کی انہوں نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ ارکان اسمبلی جی ٹی دیوے گوڈا ، سارا میش، مدھو بنگارپا ، پروفیسر کے یس رنگپا ، پبلسٹی کمیٹی کے صدر شری اے ہچ وشواناتھ ، جنتا دل ( یس ) کے قومی جنرل سکریٹری محمد ظفر اللہ خان، جنرل سکریٹری بی یم فاروق، ایم ایل سی سری کنٹھے گوڈا، اپاجی گوڈا، پی جی آر سندھیا وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔