ادھو ٹھاکرے نے کہا،میں مودی کا ناقد نہیں، لیکن اپنی بات کہنا جاری رکھوں گا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd April 2018, 12:38 AM | ملکی خبریں |

ممبئی،22اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) شیوسینا صدر ادھو ٹھاکرے نے کہاہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ناقدنہیں ہیں، لیکن جب بھی وہ کسی بات سے متفق نہیں ہوں گے تو اپنی بات کہتے رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ میں مودی کا ناقد نہیں ہوں لیکن میں ان مسائل پر بولوں گا جن سے اتفاق کرتا ۔راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ اور’’سامنا‘‘کے ایگزیکٹو ایڈیٹر سنجے راوت کی مراٹہی کتاب کی رسم اجرا کے موقع پرٹھاکرے نے کہا کہ ان کے والد ( بال ٹھاکرے)نے انہیں سکھایا ہے کہ اپنے دل کی بات کہو۔ہم آپ کو بتائیں کہ ماضی میں، بی جے پی اور شیو سینا کے درمیان تلخی بڑھ گئی ہے۔آنے والے انتخابات میں شیوسینا سربراہ نے اپنے آپ کو بی جے پی سے جدا کرکے انتخابی مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔شیوسینا مہنگائی، بے روزگاری، اقتصادی صورت حال جیسے مسائل پرمسلسل وزیر اعظم نریندر مودی کی تنقید کرتی رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...