گودھرا کے لئے مودی کو اور مظفر نگر فسادات کے لئے اکھلیش کو معاف نہیں کرسکتے؛ اسدالدین اویسی کا بیان

Source: S.O. News Service | Published on 22nd February 2017, 11:59 PM | ملکی خبریں |

بہرائچ، 22/فروری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدراورممبر پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے کہا کہ اکھلیش لکھنؤ کے نئے نواب ہیں جو چمچوں اور راگ درباریوں سے واہ واہی سن کر خوش ہوتے ہیں، ان کا کام نہیں کارنامہ بولتا ہے۔

اویسی نے وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلی اکھلیش یادو کو بڑے میاں اورچھوٹے میاں کی جوڑی قرار دیا۔اویسی نے کہا کہ گودھرا سانحہ کے لیے مودی کو معاف نہیں کر سکتے تو مظفرنگر فسادات کے لیے اکھلیش کو کس طرح معاف کیا جاسکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ یادو خاندان نے پانچ سال میں یوپی کو برباد کر دیا۔مٹیرا سیٹ سے پارٹی امیدوار عقیل اللہ کی حمایت میں جلسہ عام سے خطاب کرنے آئے اویسی نے کہا کہ سماج وادی پارٹی حکومت میں 400 فرقہ وارانہ فسادات ہوئے،لیکن اکھلیش خاموش رہے، خواتین کی عصمتیں  لوٹی گئیں، نوجوانوں کوملازمت نہیں ملی،پھر بھی کہتے ہیں کہ ترقیاتی کام ہوئے ہیں، کام بولتا ہے، ترقی صرف ان کے ممبران اسمبلی کی ہوئی ہے، کام نہیں کارنامہ بولتا ہے۔نیتا جی کے یادو خاندان سے آج 22افراد سیاست میں ہیں، حکومت بن گئی تو 150لوگ ہوں گے۔یادو خاندان نے یوپی کو تباہ کردیا، لوہیا آج زندہ ہوتے تو اکھلیش کو دھتکارتے.۔صدر مجلس نے کہا کہ ایس پی کی ترقی کی بات پر میں اکھلیش سے ان کے گھر بیٹھ کر بحث کرنے کو تیار ہوں، کیونکہ میں ان کے باپ سے بھی نہیں ڈرتا۔اٹاوہ میں گجرات کے شیر مر گئے تو لندن سے ڈاکٹر اور بسلیری کا پانی منگوایا، لیکن دیہاتوں میں انسان مر رہے ہیں اور اکھلیش خاموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں ملائم، مایاوتی، اکھلیش، مودی کی گود میں بیٹھ گئے۔انہوں نے نیتا جی کے خاندان سے صرف 4 ممبران پارلیمنٹ کے جیتنے پر بھی سوال اٹھایا۔اویسی نے کہا کہ مودی اور اکھلیش رمضان، دیوالی، شمشان اور قبرستان کی بات نہ کریں، ہم افطار پارٹیوں سے اکتا چکے ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

اب وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف ای ڈی نے درج کیا مقدمہ، جلد پوچھ تاچھ کا امکان

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران و ان کے رشتہ داروں کو بھیجے جانے والے سمن و پوچھ تاچھ سرخیاں بن رہی ہیں۔ ابھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہنگامہ جاری ہے اور کے. کویتا بھی حراست میں ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل

کانگریس نےلوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا ...

پنجاب: ’بی جے پی میں شمولیت کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی‘، عآپ کے 3 اراکین اسمبلی کا دعویٰ

نجاب سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے تین اراکین اسمبلی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ انھیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے پیسے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پنجاب سے عآپ کے واحد لوک سبھا رکن اور ایک رکن اسمبلی نے بدھ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد عآپ کے ان تین اراکین ...