گوری لنکیش کا قتل ایک فرد کا نہیں بلکہ ایک طرزِفکرکا قتل ہے۔ کاروار میں"میں ہوں گوری"پروگرام میں دانشوروں کا اظہار خیال

Source: S.O. News Service | Published on 10th October 2017, 1:43 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 10/اکتوبر(ایس او نیوز) کاروار میں ضلع کی مختلف تنظیموں کے اشتراک سے منعقدہ "میں ہوں گوری"پروگرام میں دانشوروں نے اظہار خیال کرتے ہوئے اس طرح کی منصوبہ بند ظالمانہ کارروائیوں اور قتل کی مذمت کی اورمقتولہ گوری لنکیش کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 افتتاحی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر راجیندرا چینّی نے کہا کہ ریاست کرناٹکا زمانہئ قدیم سے ہی مختلف تہذیبوں کا گہوارہ رہا ہے۔ کسی ایک تہذیب یا سوچ کو ہر ایک پر لاگو کرنا اور اس کی مخالفت کرنے والوں کو موت کے گھاٹ اتارنا جس طرح جرم ہے اسی طرح ایسے جرائم پر اپنا منہ بند رکھنے اور خاموشی کا کلچر اپنانے والے بھی ایسے مجرموں کے حمایتی ہونے کا کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے دستوری حقوق کے حوالے سے حاضرین کو جھنجھوڑنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری نظام کو ختم کرنے کی جو کوششیں ہورہی ہیں اور جس طرح کی غلط تشریحات کے ذریعے ماحول کو بگاڑا جارہا ہے اس پر آنکھ بند کرکے یقین نہ کریں بلکہ اپنے عقل و شعور کا صحیح استعمال کرتے ہوئے انسانی اقدار کے ساتھ جینے کا چیلنج قبول کریں۔

 ڈاکٹرایچ ایس انوپما نے اپنے خطاب میں کہا کہ گوری لنکیش کا قتل محض ایک فرد کا قتل نہیں ہے بلکہ ایک سوچ اور طرز فکر کا قتل ہے۔ایک خاص فکر کو ان پر لادنے کے لئے اگرچہ یہ قتل کیا گیا ہے مگر گوری جس فکر کی حامل تھیں اسے قتل کرنا ممکن نہیں ہے۔شاعر وشنو نائک نے گوری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے قتل کی مذمت میں ایک نظم پیش کی۔جبکہ کراولی منجاؤ منیجنگ ایڈیٹر گنگادھر ہیرے گُتی نے حاضرین سے کہا کہ صرف پروگرام میں شریک ہوکر گھر چلے جانے کا کوئی فائدہ نہیں  ہے بلکہ قتل اور تشدد کے خلاف جن جذبات کا اظہار ایسے پروگراموں میں کیا جاتا ہے اس کو لوگ اپنی زندگی میں بھی عملی طور پر اپنائیں۔

 چنتن ضلع شمالی کینرا تنظیم کے کنوینر ڈاکٹر ایم جی ہیگڈے نے پروگرام کی صدارت کی۔ انہوں نے کہا کہ آج "میں ہوں گوری"پروگرام کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا ہے۔ یہ اختتام نہیں بلکہ یہ توصرف شروعات ہے اور ایسے پروگراموں کا سلسلہ آگے بھی چلتا رہے گا۔اس پروگرام میں جارج فرنانڈیز، یمونا گاونکر، مادھو نائک، شانتی نائک جیسے کئی فنکاروں اور ادیبوں نے گوری قتل کی مذمت میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ پروگرام میں شریک تمام حاضرین کی دستخط کے ساتھ وزیر اعلیٰ کے نام ایک میمورنڈم بھی بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں گوری لنکیش کے قتل کی مذمت اور قاتلوں کی جلد سے جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔پروگرام کے دوران میسور کے معروف فنکار گومن ہلّی راماسوامی نے وقفے وقفے سے اپنی انقلابی نظمیں پیش کرکے حاضرین کا دل جیت لیا۔جے ڈی منوج نے استقبال کیااور راما نائک نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کی نظامت وٹھل بھنڈاری نے انجام دی۔اسٹیج پر لائنس کلب کے صدر  الطاف شیخ موجود تھے۔پروگرام میں نوجوانوں کے علاوہ ضلع بھر سے تشریف لانے والے معروف سینئرشاعروں اور ادیبوں کی کثیر تعداد شریک رہی۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔