بائی برتھ ہندوہوں لیکن مذہب کوبدنام کرنے والی ہندونہیں؛ ممتابنرجی کا بی جے پی کی پالیسیوں پر کرارا وار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th April 2017, 6:35 AM | ملکی خبریں |

کولکتہ 19اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دنیا کے مشہور بھگوان جگناتھ مندر کی یاترا کو لے کر مندر کے بھگتوں کے ایک طبقے کی جانب سے مخالفت کئے جانے پر مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ممتابنرجی نے اس سارے تنازعہ کے لئے بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہرایاہے۔ جب اس معاملے پر ممتا بنرجی سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ بی جے پی کارکن جو کرنا چاہے کر سکتے ہیں، ان کا جگن ناتھ پر مکمل اعتماد ہے۔

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا نے کہا کہ ہم گھر میں جگناتھ کی پوجا کرتے ہیں۔دراصل ممتابنرجی منگل کوبھونیشور پہنچی تھیں۔ بھونیشور کے ایک ہسپتال میں پارٹی رہنما سدیپ بندوپادھیائے اور تاپس پال سے ملنے کے بعد شام کوممتابنرجی پوری کے لئے روانہ ہوئیں۔بی جے پی یوا مورچہ کے کچھ حامیوں نے منگل کو ممتا کا پتلا جلانے کے ساتھ پوری ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاج کیا۔ پولیس نے ایک کو بھی گرفتار کیا جس کی شناخت سومناتھ کے طور پر ہوئی ہے۔

بتا دیں کہ اڑیسہ کی نوین پٹنائک حکومت نے اس سفر کے لئے ممتا بنرجی کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا۔ اس کے علاوہ پوری کی سیکورٹی کے نظام کوبھی سخت کر دیا گیا ہے۔ممتا بنرجی نے بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہاکہ میں پیدائش سے ہندو ہوں لیکن میں ایسے ہندوتو میں شامل نہیں جو ہندو کمیونٹی کا نام خراب کرتاہے۔ میں ہندوؤں سے محبت کرتی ہوں اور وہ انہیں بدنام کرتے ہیں۔

ممتابنرجی نے ہندو رہنماؤں رام کرشن اورسوامی وویکانندکے پیغامات کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ہندو مذہب ایک عظیم مذہب ہے جو سب کو ساتھ لے کر چلتا ہے۔مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی سے جب ان کے اس بیان پر ردعمل جاننے کی کوشش کی گئی  کہ کچھ ہندو بھی ناراض ہیں  توانہوں نے کہاکہ ایک انٹرویوکے دوران مجھ سے سوال کیا گیا اور میں نے اس کا جواب دیا۔ یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ کھانے کی عادت کسی کی ذاتی پسند ہے اور میں سیکولر سیاست پر یقین رکھتی ہوں۔ممتابنرجی نے اپنے اڑیسہ دورے کے دوران وزیراعلیٰ نوین پٹنائک سے ملنے کی خواہش کو بھی دوہرایا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ تمام علاقائی پارٹیوں کو مزید مضبوط ہونا چاہئے، ساتھ ہی ان میں آپس میں بھی مضبوط رشتہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ سنگھوادکے لئے تمام علاقائی پارٹیاں مل کر کام کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...