مجھے واضح، دوٹوک اور درست سیاست پسند ہے، صدر رجب طیب ایردوان

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 9th October 2018, 5:29 PM | عالمی خبریں |

انقرہ 9اکتوبر (آئی این ایس انڈیا ) صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ سلسلہ رکنیت یورپی یونین میں ہنگری ہمیشہ ترکی کا ساتھ دیتا چلا آیا ہے۔ صدرِ ترکی نے ہنگری کے سرکاری دورے کے دوران وزیر اعظم وکٹر اوربان اور قومی اسمبلی میں مذاکرات کے ایک مشترکہ پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔اس دوران ایک اخباری نمائندے نے دریافت کیا کہ ترکی کے سلسلۂ رکنیت یورپی یونین کے تحت مزید تیزگامی کے لیے آپ کی یورپی یونین کے رکن ممالک سے توقعات کیا ہیں؟ کیا آپ سمجھتے ہیں آئندہ کے سلسلے میں یہ معاملہ زیادہ وسیع پیمانے پر ایجنڈے میں لایا جائیگا؟ ان سوالات کے جواب میں صدر ایردوان نے اولین طور پر اس معاملے کا جائزہ پیش کرنے پر وزیر اعظم وکٹر اوربان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہنگری نے اس معاملے میں ہمیشہ ترکی کا ساتھ دیا ہے اور ہمارے مؤقف کی تائید کی ہے۔اس سلسلے میں امیدواری کی درخواست دیے جانے والے برس 1963 سے2018 تک ایک طویل عرصہ گزرنے کی وضاحت کرتے ہوئے اردوغان نے واضح کیا کہ 1963 سے اب تک ترکی سے آنکھ مچولی کی جا رہی ہے۔ کسی بھی رکن ملک سے ایسا ظلم نہیں کیا گیا۔ نہ 'ہاں' اور نہ ہی 'نہیں'۔ ان کو دوغلی پالیسیوں کو ایک طرف چھوڑتے ہوئے ہمیں مخلصانہ جواب دینا ہو گا۔ کیونکہ اس طرح نہ ہمارا وقت ضائع ہو گیا اور نہ ان کا۔ ہمیں اس معاملے میں جواب واضح اور عیاں چاہیے۔ میں سیاست میں ہر چیز کے دو ٹوک ، واضح اور درست ہونے کو پسند کرتا ہوں۔ اس قدم کو بھی اسی چیز کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اٹھانا چاہیے۔ ہم اس معاملے میں اب اپنے صبر کی آخری لڑی تک پہنچ چکے ہیں، دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...