اُڈپی میں جانوروں کے بیوپاری حُسین ابّا کے قتل کے الزام میں فرارشدہ بجرنگ دل کے تین کارکنوں کو بلاری میں کیا گیا گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 2nd June 2018, 1:01 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

مینگلور یکم جون (ایس او نیوز) مینگلور سے تعلق رکھنے والے  جانوروں کے بیوپاری حُسین ابّا (62)  کے مبینہ قتل کے الزام میں  پولس نے بلاری سے بجرنگ دل سے تعلق رکھنے والے تین  لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے جن کی شناخت ایچ پرساد، دیپک عرف شٹی اور سریش مینڈن عرف سوری کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ بدھ کو علی الصباح حُسین ابّا جب اپنی سواری پر جانوروں کو اُڈپی میں ایک مقام سے دوسرے مقام لے جارہے تھے تو اچانک پولس ان کے پیچھے لگ گئی تھی بعد میں بجرنگ دل کے کارکن بھی انہیں کا پیچھا کرتے ہوئے پائے گئے تھے، مگر کچھ ہی دیر بعد ان کی لاش پائی گئی۔ گھروالوں کا الزام ہے کہ پولس کی موجودگی میں ہی بجرنگ دل کے کارکنوں نے ان پر حملہ کرکے ان کا بے رحمی کے ساتھ قتل کیا ہے۔  ذرائع نے بتایا کہ جس گاڑی پر جانوروں کو لے جایا جارہا تھا، اُس سواری پر حُسین ابّا کے ساتھ تین دیگر لوگ بھی تھے جس میں اُن کا ایک بیٹا بھی تھا، اُسی نے بعد میں گھروالوں کو خبر کی تھی کہ پولس اور بجرنگ دل والوں  نے کس طرح ان کا پیچھا کیا تھا۔

واقعہ پرچھان بین کی یقین دھانی کرانے والے ایس پی لکشمن نمبرگی نے اُڈپی کے ہیریڈکا پولس تھانہ کے سب انسپکٹر کو معطل کردیا تھا اور دیگر پولس اہلکاروں پر بھی کاروائی کرنے کے اشارے دیئے تھے، جبکہ آج بیلاری سے خبر موصول ہوئی کہ مینگلور پولس نے بلاری پولس کی مدد سے ایک ہوٹل  پر چھاپہ مارتے ہوئے تین بجرنگیوں کو گرفتار کیا ہے۔  خیال رہے کہ  ان گرفتاریوں کی پولس کے اعلیٰ حکام نے ابھی تک تصدیق نہیں کی ہے۔

ویسے تو پولس کے اعلیٰ حکام نے حُسین ابّا کے قتل کے تعلق سے مکمل چھان بین کرنے اور خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے، مگر مقامی عوام محسوس کررہے ہیں کہ پولس خود بجرنگ دل کارکنوں  کو بچانے کی کوشش کرے گی کیونکہ اُڈپی میں جانوروں کو لے جانے کے دوران  بجرنگ دل کے کارکن جب بھی کسی سواری پر حملہ کرتے ہیں تو اُنہیں مقامی پولس کی مکمل حمایت حاصل رہتی ہے اور پولس کی مدد سے ہی گئو اتنکیوں کی غندہ گردی جاری ہے۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا  کہ اس بار  واقعی پولس   گئو آتنکیوں کے خلاف  سخت کاروائی کرے گی یا عوام  کے کہنے کے مطابق کچھ لوگوں کی صرف خانہ پوری کے لئے گرفتاری ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

ماہی گیر تنظیموں کا متفقہ فیصلہ - کاسرکوڈ میں تجارتی بندرگاہ کے خلاف ہوگی قانونی جد و جہد

) شہر کے سینٹ جوزیف ہال میں ماہی گیر تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور کراولی ماہی گیر مزدوروں کی تنظیم کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کاسرکوڈ میں مجوزہ نجی تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف تنظیمی اور قانونی طریقے سے جد وجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...