بھٹکل میں اسٹریٹ لائٹ کی بیٹریاں چوری کرنے والوں کی پولس کررہی ہے تلاش؛ سی سی ٹی وی کیمرہ میں چوری کی واردات ہوگئی قید

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th December 2018, 10:55 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 15/ڈسمبر (ایس او نیوز)بھٹکل کے مختلف علاقوں میں گذشتہ کئی دنوں سے  اسٹریٹ کے کھمبوں پر لگی سولار لائٹ کی بیٹریاں چوری ہونے کی وارداتیں پیش آرہی تھی، بینگرے اور شرالی علاقوں میں چوریوں کی زائد وارداتیں ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اُترکوپا ودیگر علاقوں میں بھی بیٹریاں چوری ہونے کی شکایتیں ملی تھی، اس تعلق سے مرڈیشور پولس تھانہ میں چوری کی شکایتیں درج کی گئی تھیں، اس دوران ایک مندر کے باہر لگے کھمبے سے  سولار لائٹ کی بیٹری چوری کرنے کی پوری واردات مندر کے کیمرہ میں ریکارڈ ہوگئی ہے اور پوری وڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے کے  بعد پولس  کچھ زیادہ متحرک ہوگئی ہے اور چوروں کی تلاش میں جٹ گئی ہے۔ 

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ دو چور ایک اسکوٹر پر آتے ہیں اور کھمبے پر لگی ہوئی بیٹری کو نکال دیتے ہیں۔ پولس نے بتایا کہ  فوٹیج پر چہرے صاف نہیں ہیں، البتہ اسکوٹر کا نمبر پلیٹ اور دیگر  معلومات کی بنیاد پر چھان بین جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...