دھمکی آمیزای میل کے بعد برطانوی اسکولوں میں افراتفری 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st March 2018, 11:31 AM | عالمی خبریں |

لندن20مارچ(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا)انگلینڈ کے ایک اسکول کو نامعلوم شخص کی طرف سے دھمکی آمیز ای میل موصل ہونے کے واقعے نے پورے ملک میں خوف ہراس پھیلا دیا جس کے نتیجے میں اسکولوں میں چھٹی کرادی گئی۔ذرائع کے مطابق سوموار کو ایک اسکول کو ای میل کے ذریعے یہ پیغام ملا کہ اسکول کوکسی بھی وقت دھماکے سے تباہ کیا جاسکتا ہے۔ اس ای میل کے بعد نہ صرف متعلقہ اسکول بلکہ کئی دوسرے علاقوں کے اسکولوں کی عمارتیں بھی خالی کرالی گئیں اور بچوں کو چھٹی دے دی گئی۔اگرچہ یہ دھمکی آمیز ای میل صرف ایک اسکول کو ملی تھی مگر لوگوں میں یہ افواہ پھیلی کہ برطانیہ کے سیکڑوں اسکولوں کو بم دھماکے سے اڑانے کی ای میلز موصول ہوئی ہیں جس کے بعد اسکولوں کو خالی کرالیا گیا ہے۔ اس افواء4 کے بعد دارالحکومت لندن کے سیکڑوں اسکول بھی بند کردیے گئے۔اسکولوں میں دھماکے کرنے کی ای میل کی افواہ پر تمام اسکولوں کی سیکیورٹی سخت کردی گئی۔ اسکولوں کی جانب سے بچوں کے والدین کو بھی تسلی دی گئی کہ ان کے بچے محفوظ ہیں اور ان کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے گئے ہیں۔اخبار ’ڈیلی ایکس پریس‘ نے اپنی ویب سائیٹ پر ایک خبر شائع کی جس میں کہا گیا کہ ملک کے سیکڑوں اسکولوں کو دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں کو بم دھماکوں سیتباہ کیا جائے گا۔ برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ کئی اسکولوں کو دھمکی آمیز پیغامات ملے ہیں جن میں ان سے بھتہ ادا کرنے کہا گیا ہے اور نہ کرنے پر اسکول کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔سوموار کے روز مشتبہ ای میلز نے 350 اسکول بند کرادیے۔ بعض اسکولوں کو خراب موسم اور برف باری کی وجہ سے بندکیا گیا۔ ای میل کی افواہ پھیلتے ہی والدین نے اسکولوں کا رخ کردیا۔اخبار ’گارجین‘ کی ویب سائیٹ کے مطابق برطانیہ کے 400 اسکولوں کو دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئی ہیں۔اسکول انتظامیہ نے پہلی فرصت میں ان ای میلز کے باریمیں پولیس کو مطلع کردیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔