افغان صوبے فراہ میں لڑائی، تعلیمی ادارے بند، شہری فرار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st May 2018, 12:51 PM | عالمی خبریں |

کابل،20؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) افغانستان کے صوبے فراہ میں منگل پندرہ مارچ سے سلامتی کی صورت حال انتہائی مخدوش ہو چکی ہے۔ طالبان کی پسپائی اور پھر حملے کے بعد عام شہریوں نے محفوظ مقامات کی جانب منتقلی شروع کر دی ہے۔افغانستان کے مغربی صوبے فراہ کی صوبائی حکومت نے سینکڑوں اسکولوں کو فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ اسکولوں کی بندش کی وجہ طالبان عسکریت پسندوں کی حکومتی فوج کے ساتھ شدید لڑائی کا سلسلہ ہے۔ طالبان شدت پسند فراہ صوبے کے اسی نام کے دارالحکومت پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔ اس صوبے میں گزشتہ کئی ماہ سے سلامتی کی صورت حال بہت زیادہ خراب ہو چکی ہے۔صوبائی حکومت کے اعلان کے مطابق بند کیے جانے والے تعلیمی اداروں کی تعداد 411 بتائی گئی ہے۔ اس میں 379 پرائمری اسکول ہیں جبکہ 32 ہائر سیکنڈری اسکول ہیں۔ ان کے علاوہ اساتذہ کی تربیت کا ایک مرکز بھی بند کر دیا گیا ہے۔ ان اسکولوں کی بندش سے ایک لاکھ چالیس ہزار طلبا متاثر ہوئے ہیں۔ تعلیمی اداروں کی بندش کا اعلان فراہ صوبے کے محکمہ تعلیم کی جانب سے کیا گیا۔پندرہ مئی کو طالبان فائٹرز نے فراہ صوبے کے دارالحکومت پر مختلف اطراف سے چڑھائی کی تھی۔ اس حملے کو حکومتی فوج نے پسپا کر دیا لیکن دو روز بعد عسکریت پسندوں نے ایک مرتبہ پھر حملہ شروع کیا تھا۔ اس حملے میں طالبان کا فوکس پولیس ہیڈکوارٹر کی عمارت اور ایک جیل کو توڑنا تھا۔ ذرائع کے مطابق اس جیل میں طالبان کے کئی قیدی مقید ہیں۔ ابھی تک دوسرے حملے کو پسپا کرنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ صرف اتنا بتایا گیا ہے کہ شدید لڑائی جاری ہے۔پندرہ مئی سے طالبان فائٹرز نے فراہ صوبے کے دارالحکومت پر مختلف اطراف سے چڑھائی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ دوسری جانب افغانستان کے مختلف مقامات پر مختلف دہشت گردانہ واقعات میں ڈیڑھ درجن انسانی جانوں کے ضیاع کا بتایا گیا ہے۔ افغان ذرائع نے بتایا ہے کہ چار مختلف صوبوں میں کیے جانے والے حملوں میں اٹھارہ سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ تمام حملے طالبان عسکریت پسندوں نے کیے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ان حملوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد چونتیس بتائی ہے۔یہ حملے غزنی، باغلان، قندھار اور اْرْوزگان صوبوں میں کیے گئے۔ عسکریت پسند کئی چیک پوسٹوں کو روندنے میں بھی کامیاب ہوئے۔ غزنی میں حملے کے بعد شروع ہونے والی جھڑپ میں پچیس جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔