اٹلی جانے کی کوشش میں سینکڑوں تارکین وطن گرفتار 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th March 2018, 12:20 PM | عالمی خبریں |

طرابلس 12مارچ (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )لیبیا کے ساحلی محافظوں اور ایک بین الاقوای فلاحی ادارے نے سیکڑوں کی تعداد میں ان تارکین وطن کو پکڑ لیا ہے جنہیں اسمگلر اپنی کشتیوں میں اٹلی کی طرف لے جا رہے تھے۔لیبیا کے کوسٹ گارڈ کی کشتیوں نے تارکین وطن کی تین کشتیوں کو روک لیا جس میں ایک ربر کی کشتی بھی تھی جس پر 125 افراد سوار تھے۔ یہ بات لیبیا کے کوسٹ گارڈ کے ترجمان ایوب قاسم نے بتائی جن کا کہنا ہے کہ اس کشتی کو لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے مغرب میں زوایہ کے ساحل کے قریب روکا گیا۔دوسری کشتی کو طرابلس کے مشرق میں واقع قراہ بللی کے ساحل کے قریب سے واپس کر دیا گیا جس پر 112 افراد سوار تھے جبکہ تیسری کشتی کو جس پر 98 تارکین وطن سوار تھے تیونس کی سرحد کے قریب واقع ابو کماش کے ساحل کے قریب روک لیا گیا۔بتایا گیا کہ ایک چوتھی کشتی جس پر ایک سو سے زائد افراد سوار تھے اس امدادی بحری جہاز کے قریب پہنچ گئی جو طرابلس کے مغرب میں واقع ساحل سے 21 میل دوران تارکین وطن کو اٹلی لے جا رہا تھا۔ ان افراد کو ڈوبنے سے بچایا گیا تھا۔ ان میں نصف سے زائد کا تعلق نائیجیریا جبکہ باقی کا زیریں صحارا کے افریقی ملکوں سے تھا۔یورپ جانے والے تارکین وطن زیادہ تر لیبیا کا راستہ اختیار کرتے ہیں اور گزشتہ چار سالوں کے دوران چھ لاکھ سے زائد تارکین وطن بحیرہ روم کو پار کرکے اٹلی پہنچے جب کہ ہزاروں تارکین وطن کو اس کوشش میں اپنی جان سے بھی ہاتھ دھونے پڑے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔