روہنگیا کے خلاف بدھ بھکشوؤں کا مظاہرہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd October 2017, 11:54 AM | عالمی خبریں |

میانمار،22؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )اتوار کے روز ہزاروں سخت گیر نظریات کے حامل بدھ بھکشوؤں نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف مظاہرے میں مطالبہ کیا کہ علاقہ چھوڑ کر جانے والے روہنگیا کو قبول نہ کیا جائے۔ہزاروں سخت گیر بدھ بھکشوؤں نے یہ مظاہرہ شورش زدہ ریاست راکھین کے دارالحکومت سِتوے میں کیا۔ اس ریاست میں اگست کی 25 تاریخ سے سکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن کے نتیجے میں اب تک قریب چھ لاکھ روہنگیا باشندے ہجرت پر مجبور ہو چکے ہیں۔ یہ مہاجرین بنگلہ دیش میں خیمہ بستیوں میں رہ رہے ہیں۔ میانمار کی رہنما آن سانگ سوچی نے کہا تھا کہ ملک چھوڑ کر نقل مکانی کرنے والے روہنگیا باشندوں کو چھان بین کے عمل کے بعد وطن واپس آنے دیا جائے گا۔اتوار کے روز تاہم اس مظاہرے میں بدھ بھکشوؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان روہنگیا افراد کو واپس لوٹنے کی اجازت نہ دی جائے۔ ریاستی دارالحکومت سِتوے میں بھی روہنگیا مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد آباد تھی، تاہم سن 2012ء میں ہونے والے فسادات کے بعد ان میں سے زیادہ تر یہ شہر چھوڑنے پر مجبور ہو گئے تھے۔

بدھ بھکشوؤں کے اس مظاہرے کے منتظم آنگ ہٹے نے کہا کہ میانمار کے کسی بھی شہری کو وطن واپس لوٹنے کی اجازت ہونا چاہیے، مگر اگر ان افراد کے پاس میانمار کی شہریت نہیں ہے، تو انہیں واپس لانا شورش زدہ علاقے کو استحکام دینے کی کسی بھی حکومتی کوشش کو ناکام بنا دے گا۔یہ بات اہم ہے کہ روہنگیا باشندوں کے پاس میانمار کی شہریت نہیں ہے اور میانمار میں اس برادری کو ملک میں غیرقانونی طور پر آباد ’بنگالی مہاجرین‘ قرار دیا جاتا ہے۔ شہریت نہ ہونے ہی کی وجہ سے یہ برادری بنیادی شہری حقوق سے محروم ہے۔راکھین میں تشدد کی تازہ لہر اور لاکھوں افراد کی ہجرت کا آغاز روہنگیا عسکریت پسندوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر کیے گئے منظم حملوں کے بعد عسکری آپریشن کے تناظر میں شروع ہوا تھا۔ تاہم بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا افراد کا الزام ہے کہ میانمار کی سکیورٹی فورسز ان کے خلاف قتل، تشدد، جنسی زیادتیوں اور گھر جلانے جیسے واقعات میں ملوث ہیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے بھی الزام عائد کیا جا چکا ہے کہ راکھین میں میانمار کی سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں نسل کشی کے زمرے میں آ سکتی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...