بلوچستان:سینکڑوں علیحدگی پسند بلوچوں نے ہتھیار ڈال دئے

Source: S.O. News Service | Published on 22nd April 2017, 9:21 PM | خلیجی خبریں |

اسلام آباد،22اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)صوبہ بلوچستان کے تقریبا پانچ سو علیحدگی پسند بلوچ عسکریت پسندوں نے حکومت پاکستان کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ پاکستانی حکومت سی پیک منصوبے کی ترقی کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں ختم کرنے کی کوششوں میں ہے۔پاکستان  اپنے صوبہ بلوچستان میں حالات کو بہتر بنانے اور علیحدگی پسند بلوچوں کی مسلح سرگرمیوں کو ختم کرنے کے لیے ان کے ساتھ تیزی سے امن معاہدے کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس حوالے سے حکومتی اداروں نے ہتھیار پھینکنے والے مسلح باغیوں کے لیے مختلف قسم مراعات کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔
نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جمعے کے روز تقریبا 487 بلوچ علیحدگی پسندوں نے حکومت کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں اور ان میں بلوچ علیحدگی پسندوں کے آٹھ سینئر کمانڈر بھی شامل ہیں۔ اس حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد دارالحکومت کوئٹہ میں کیا گیا، جہاں ان باغیوں نے ہتھیار حکام کے حوالے کیے۔اس تقریب کے موقع پر باغیوں نے پاکستانی ریاست کا ساتھ دینے کا عہد کیا جبکہ تقریب میں صوبائی وزیر اعلیٰ نے بھی شرکت کی۔ معدنیات کی دولت سے مالا مال بلوچستان میں سن 2004 کے بعد سے حکومت کو باغیوں کی مسلح سرگرمیوں کا سامنا ہے۔ تب سے جاری اس دو طرفہ لڑائی میں سینکڑوں حکومتی فوجی اور باغی ہلاک ہو چکے ہیں۔حالیہ کچھ عرصے سے بلوچستان میں ہونے والی مسلح سرگرمیوں میں واضح کمی واقع ہوئی ہے کیوں کہ حکومت نے ترقی اور امن کے لیے تیزی کے ساتھ بڑے منصوبوں کا آغاز کیا ہے۔صوبہ بلوچستان میں شروع ہونے والے ترقیاتی منصوبے سی پیک کا حصہ ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کا تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا، ”ان عسکریت پسندوں نے میرے بیٹے اور بھائی کو قتل کیا لیکن میں ان سب کو معاف کرتا ہوں۔ حکومت پاکستان نے بھی ان کو معاف کیا ہے۔ میں انہیں بلوچستان کے سی پیک منصوبے کا حصہ بننے پر خوش آمدید کہتا ہوں۔وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ہم آپ کو روزگار کے مواقع فراہم کریں گے اور کسی کو صوبے کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔جن باغیوں نے ہتھیار ڈالے ہیں ان میں بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے)، بلوچستان ریپبلکن آرمی (بی آر اے)، یونائیٹڈ بلوچ آرمی اور لشکر بلوچستان کے اراکین شامل ہیں۔ گزشتہ پندرہ برسوں سے حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت کرنے والے بی آر اے کے سابق ترجمان سرباز بلوچ کا کہنا تھا، ”ہمیں براہمداغ بگٹی نے گمراہ کیا تھا۔ ہمیں اب پتا چلا ہے کہ وہ ہندوستان کے لیے کام کرتا ہے۔ ہمیں اپنے ہی ملک میں کسی دوسرے ملک کے لیے لڑنے کی کیا ضرورت ہے۔
علیحدگی پسند بلوچ لیڈر براہمداغ بگٹی نے یورپ میں سیاسی پناہ لے رکھی ہے جبکہ انہوں نے ایسی ہی ایک درخواست بھارت میں بھی دی ہے، جسے پاکستان کا روایتی حریف تصور کیا جاتا ہے۔دوسری جانب بلوچ علیحدگی پسند اور انسانی حقوق کی تنظیمیں پاکستانی سکیورٹی فورسز پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہیں۔ ایسے الزامات بھی عائد کیے جاتے ہیں کہ اپنے حقوق کے لیے لڑنے والے بلوچوں کو اچانک لاپتہ کر دیا جاتا ہے اور انہیں ماورائے قانون ہلاکتوں کا سامنا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...