ہیومن رائٹس کمیشن نےدیا ڈاکٹروں پر اننت کمار حملے کی تحقیقات کاحکم

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 9th January 2017, 12:01 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

 

بنگلورو 8؍جنوری (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا کے ایم پی اننت کمار کی طرف سے سرسی میں اسپتال کے ڈاکٹروں پر کیے گئے حملے کی تحقیقات کا حکم ہیومن رائٹس کمیشن نے دیا ہے۔خیال رہے کہ اننت کمار ہیگڈے کی غنڈہ گردی کی چاروں طرف سے مذمت ہونے کے بعد پولیس نے اپنے طور پر ایم پی کے خلاف کیس درج کرلیا تھا۔ حقوق انسانی کمیشن نے بھی اپنے طور پر معاملہ درج کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ افسران کو حکم دیا ہے کہ ڈی وائی ایس پی یا اسی رتبے کے کسی پولیس افسر کے ذریعے اس معاملے کی پوری تحقیقات کی جائے۔کمیشن نے یہ بھی کہا ہے کہ اننت کمار ہیگڈے کی جانب سے چونکہ تحقیقاتی افسر پر اثر انداز ہونے کے امکانات ہیں، اس لئے ضلع شمالی کینرا کے باہر کے کسی افسر یہ تحقیقات کروائی جائیں۔
ہیومن رائٹس کمیشن کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق فی الحال پولیس اپنے طور پر کیس درج کرکے جو تحقیقات کررہی ہے اس پر اننت کمار کی طرف سے دباؤ بنانے اور متاثر کرنے کا امکان دیکھتے ہوئے کمیشن نے اپنے طور پرالگ سے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کاسرگوڈ:غیرمحسوب14لاکھ روپے نقد لے جاتے ہوئے ایک شخص گرفتار

مصدقہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کُمبلے پولیس اسٹیشن کے افسران نے شانتی پالّا کے علاقے میں ایک کارروک لی اور اس کی تلاشی لینے پر کار کی سیٹ کے نیچے چھپاکر رکھے گئے 14,26,500روپے نقد بر آمد کیے جس کے تعلق مذکورہ شخص کے پاس کوئی حساب وکتاب نہیں تھا۔

کاروار: حادثات کے مواقع پر زخمیوں کا وڈیو نہ کریں بلکہ فوری ابتدائی علاج کرکے احسان کریں: ٹی، گوندیا

حادثات کے موقعوں پر فوری ابتدائی علاج دینے سے زخمیوں کی زندگی بچانا زیادہ ممکنات میں سے ہے۔ اچانک پیش آنے والے حادثات کے موقع پر عوام جائے حادثہ پر ہی زخمیوں کو ممکن بھر ابتدائی علاج کریں تو زندگی بچ سکتی ہے ۔ ان خیالات کااظہار ضلع سنئیر سول جج اور ضلع قانونی خدمات بورڈ کے ممبر ...

بھٹکل ودھان سبھا حلقہ سے بی جےپی امیدوار کے طورپر جے ڈی نائک کو ٹکٹ دیئے جانے کے اشارے،یڈیورپا اور شوبھا کرندلاجے نے تیاری کرنے کی دی ہدایت

اپریل ،مئی میں ہونےو الے ریاستی انتخابات کے لئے جنگ کا میدان تیار ہورہاہے، بی جےپی اپنے امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل میں دینےمیں ہے ، بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس یڈیورپا نے بھٹکل ودھان سبھا حلقہ سے بطور بی جے پی امیدوار کے جے ڈی نائک کو تیاری کرنے کاحکم دیا ہے۔

مرڈیشور میں الکٹریکل ڈپلو مااور آئی ٹی آئی طلبا کے لئے19فروری کو کیمپس انٹرویو:طلبا توجہ دیں

ریجزن پاورٹیک کمپنی کے نام مشہور پاور ونڈ انرجی انڈیا کمپنی کی جانب سے مرڈیشور کے آر این ایس پالی ٹکنک میں 19فروری کی صبح 30-9بجے کیمپس انٹرویو ہونےکی جانکاری کالج کے پلیسمنٹ آفیسر کے مری سوامی نےپریس ریلیز کے ذریعے دی ہے۔

کاروار: ٹیگور بیچ پر ساحلی کٹاؤ سمندری دیوار کی تعمیر کے خلاف ماہی گیروں کا احتجاج

شہر کے ٹیگور بیچ پر ہنومان مورتی کے قریب ساحلی کٹاؤ کو روکنے کے لئےتعمیر کئے جانے والی سمندری دیوار کی سخت مخالفت کے باوجود جمعرات کو دوبارہ تعمیراتی کام شروع کئے جانے پر ٹھیکدار کا گھیراؤ کئے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ آنند اسنوٹیکر نے ماہی گیرا حتجاج کی حمایت کرتے ہوئے ...

عوامی سہولیات کیلئے بنگلورو میں ہیلی پیڈس کی تعمیر کا منصوبہ میڈیکل ایمر جنسی کیلئے بی بی ایم پی کا بڑا اقدام

بنگلورو بروہت مہانگر پالیکے( بی بی ایم پی) کا بجٹ23؍فروری کو پیش کیا جانے والا ہے۔ اس مرتبہ بجٹ میں عوام کی صحت پر زور دیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں بنگلوروشہر کے محتلف مقامات پر8ہیلی پیڈس بنائے جائیں گے تاکہ ایر ایمبولینس کے ذریعہ شدید بیماروں اور حادثوں میں متاثرہ افراد کو کم سے کم ...

بی ای ایم ایل نے بوگیوں کی پہلی کھیپ بی ایم آر سی ایل کے حوالہ کردی مسافروں کے لئے جانے کی گنجائش دگناہوجائے گی۔ مضافاتی ریل کیلئے بوگیاں بی ای ایم ایل سے خریدنے کا تیقن

وزارت دفاع کے ماتحت چلنے والی ایک سرکاری کمپنی بی ای ایم ایل لمیٹڈ جو میٹرو کارس( بوگیاں) تیار کرنے والی ملک کی ایک بڑی کمپنی ہے ۔ اس کمپنی نے آج بنگلور و میٹرو ریل کا رپوریشن لمیٹڈ ( بی ایم آر سی ایل)کو پہلا کار یونٹ حوالہ کیا ۔

نمامیٹروریل:ڈیری سرکل سے ناگواراتک کاپروجیکٹ 4؍حصوں میں منقسم ٹنڈر میں لاگت سے زیادہ 3505.89؍کروڑروپئے کا مطالبہ

نمامیٹرو ٹرین کا کام اب تک بہت ہی سست رفتاری کے ساتھ چل رہاہے حالانکہ اس کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں کہ طے شدہ وقت پر پروجیکٹ کو مکمل کرلیا جائے مگر ایسانہیں ہوپارہاہے ۔

ریاست میں بی جے پی ممبر پارلیامنٹ کے ’خون خرابہ ‘ والے بیان پر کانگریس برہم ، کارروائی کا مطالبہ

کرناٹک میں آئندہ اسمبلی انتخابات کو لے کر بی جے پی اور کانگریس دونوں پارٹیاں ایک دوسرے پر حملہ آور ہیں۔ دونوں پارٹیاں ایک دوسرے پر حملہ کرنے کا کوئی بھی موقع نہیں چھوڑ رہی ہیں۔

کاسرگوڈ:غیرمحسوب14لاکھ روپے نقد لے جاتے ہوئے ایک شخص گرفتار

مصدقہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کُمبلے پولیس اسٹیشن کے افسران نے شانتی پالّا کے علاقے میں ایک کارروک لی اور اس کی تلاشی لینے پر کار کی سیٹ کے نیچے چھپاکر رکھے گئے 14,26,500روپے نقد بر آمد کیے جس کے تعلق مذکورہ شخص کے پاس کوئی حساب وکتاب نہیں تھا۔

حضرت مولانامفتی عبد القیوم رائے پوری کا انتقال

خانقاہ  رائے پور کی عالمی شہرت یافتہ شخصیت حضرت مولانامفتی عبد القیوم رائے پوری کا آج صبح یہاں طول علالت کے بعدانتقال ہوگیا۔ وہ طویل عرصہ سے صاحب فراش تھے۔ ان کی عمر تقریباً 85سال تھی۔

ملیالم ادیب کے پی رام ننی نے ساہیتہ اکیڈمی ایوارڈ کی رقم جنید کے اہل خانہ کی نذر کی

اردو کے معروف افسانہ نگار اور مدیر محمد بیگ احساس سمیت پیر کو ملک بھر کے 23؍ ادیبوں کو ایک باوقار تقریب میں 2017ء کے ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈس سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ ایک لاکھ روپے کے چیک ، توصیفی سند اور ایک علامتی میمنٹو پر مشتمل ہے۔

بیٹے کی موت سے رنجیدہ باپ نے بھی دم توڑ دیا۔ دونوں کی آخری رسومات ایک ساتھ ادا ہوئیں

مضافاتی علاقے بیلواڈو میں اکلوتے بیٹے کی موت سے رنجیدہ باپ کی موت اور دونوں کی آخری رسومات بیک وقت اداکرنے کا ایک المناک واقعہ پیش آیا جس سے پورے علاقے میں غم او رافسوس کا ماحول پیداہوگیا۔