منی پال کی ہارڈ ویئر کی دکان میں زبردست آگ۔ لاکھوں مالیت کا نقصان
اڈپی 20مارچ (ایس او نیوز)منی پال میں واقع ایک ہارڈویئر کی دکان میں زبردست آتشزدگی کا حادثہ پیش آیا ہے۔کہا جاتا ہے کہ دکان کے دوکمروں میں جمع کرکے رکھے گئے رنگوں کے ڈبے اوردیگر ہارڈویئر کا سامان پوری طرح جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔
آتشزدگی کی خبر ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا مگر آگ کچھ اس قدر بھڑکی تھی کہ اس پر قابو پانے میں گھنٹوں لگ گئے۔گمان کیا جاتا ہے کہ شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے یہ آگ لگی ہوگی ۔ اس آگ سے دکان کے مالک کو لاکھوں مالیت کا نقصان ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔