یڈیورپا کے الزامات بے بنیاد اور ودھان سبھا انتخابات کے پیش نظر: وزیرا علیٰ سدرامیا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd October 2017, 5:17 PM | ریاستی خبریں |

ہبلی:23/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)یڈیورپا بے بنیاد الزامات لگاتےہوئے سیاست کررہے ہیں، کہاں ہے کوئلہ گھوٹالا ؟ یہ ایک غیر ذمہ دارانہ اور غیر سنجیدہ الزام ہے ۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا نے ہبلی کے ہوائی اڈے پر اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے یڈیورپا کے تمام الزامات کو یکسر رد کرتےہوئے کہاکہ آئندہ ہونے والے ودھان سبھا انتخابات کے پیش نظر الزامات عائد کئے جارہے ہیں، ان الزامات کے متعلق ہماری کابینہ کے وزیر ڈی کے شیو کمار نے دندانِ شکن جواب دے چکے ہیں اس کو دہرا نا وقت کا ضیاع ہونے کی بات کہی۔ اس موقع پر اخبارنویسوں سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ میں چامنڈیشوری حلقہ سے انتخاب لڑونگا۔

شہر میں منعقد ہورہے سادھنا سماویش کے متعلق کہاکہ ہم نے تمام پارٹیوں کے لیڈران کو دعوت دی ہے ، کسی سے تفریق نہیں کی ہے ،اس موقع پر سوال کیا کہ اگر کانگریس کی کارکردگی پر تنقید کی جارہی ہے تو پھر گجرات میں مودی کیا کررہے ہیں۔ وزیر اعظم کے ’مرکزی حکومت کے منصوبہ جات پروگراموں کو روکنےو الوں کو ایک پیسہ بھی مرکز سے منظور نہیں کئے جانے والے بیان پر وزیر اعلیٰ نے بہت ہی سنجیدگی سے کہاکہ جمہوری نظام میں وزیرا عظم کا ایک مقام ہوتاہے اور جمہوریت میں وزیر اعظم کا اس طرح بات نہیں کرسکتے اور نہیں کرنا چاہئے۔ وزیر اعلیٰ نے پلٹ وار کرتے ہوئے کہاکہ کیا ریاستی حکومتوں سے ٹیکس وصول نہیں کیا جاتاہے، انکم ٹیکس سمیت کئی قسم کے ٹیکس مرکز کو نہیں جاتے ، فیڈرل نظام کو ماننے کے بعد اس طرح کی بیان بازی ٹھیک نہیں ہونے کی بات کہی۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...