ہبلی:رشوت خور کون نہیں ہے ؟گوری کے قاتل بزدل اور نامرد ہیں : وزیر صحت رمیش کمار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th September 2017, 9:30 PM | ریاستی خبریں |

ہبلی:14/ستمبر (ایس اؤنیوز)صحافی گوری لنکیش قتل کی کڑی مذمت کرتاہوں، نامردوں اور بزدلوں کی طرح ایک عورت کے قاتلوں کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہئے ۔آخر قاتلوں کو کون انسان کہے گا؟ کیا وہ شہری کہلانے کے مستحق ہیں؟ان خیالات کااظہار ریاست کرناٹکا کے صحت عامہ کے وزیر رمیش کمار نے کیا۔

وہ یہاں شہر ہبلی میں اخبارنویسوں سے بات کررہے تھے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ جہاں تک لنگایت دھرم کو لے کر جاری الگ دھرم کے قیام کی جدوجہدپر کہاکہ ہرایک کو اپنے خیالات اور فکر کو پیش کرنے کا حق ہے ، سماج کے تمام ذمہ داران آپسی سوچ بچار کے بعد کسی نتیجے پر پہنچیں، ایک دوسرے سے اختلافات ہوتے ہیں، لیکن اسی بہانے قانون کو اپنے ہاتھ میں لینا صحیح نہیں ہونے کی بات کہی۔ گوری لنکیش قتل کرنے والوں کو بزدل کہتے ہوئے کہاکہ جانچ کے بعد ہی حقیقی وجہ کا پتہ چلے گاکہ کس نے اور کیوں قتل کیا تھا، ایک عورت کا قتل کسی طرح بھی صحیح نہیں ہے۔فکری اختلاف عام ہے لیکن کبھی یہ تشددکا راستہ اختیار نہیں کرنا چاہئے ، ہرایک کو ایک ہی فکر پرمجبور کرنا مطلق العنانی ہوگی۔ آزادی کا مطلب یہی ہے کہ ہرایک اپنی فکر کو پیش کرنے کا حق ہے۔ جنہوں نے بھی قتل کیا ہے کیا اس کو انسان کہہ سکتے ہیں ؟جنہوں نے ان لوگوں کو قتل پر اکسایا ہے پس پردہ جو لوگ ہیں کیا وہ انسان ہیں ؟ کیا انہیں شہری کہہ سکتے ہیں؟کہتے ہوئے کڑی مذمت کی۔

اس موقع پر کنڑا یونیورسٹی ہمپی کی وائس چانسلر ملیکا گھنٹی کی طرف سے عائد کردہ رشوت خوری کے الزامات پر وزیر موصوف نےکہاکہ ملیکا گھنٹی ایک ذمہ دارعہدے پر فائز ہیں، میں بغیر کسی پس منظر کو جانے کچھ نہیں کہہ سکتا،ہاں ! اگر ان کے پاس اپنے الزامات کی تائید میں کچھ ثبوت ہیں تو پیش کریں۔ ویسے رشوت خوری عام ہے ، میڈیا اور سیاست میں اور ودھان سبھا میں بھی ہے وہ کوئی گنگوتری یعنی پاکیزہ جگہ نہیں ہے۔ کچھ لوگ رشوت لیتے ہیں تو دوسرے ذہنی طورپرفاسد، رشوت خور ہوتے ہیں ، کیا میڈیا والے کروڑوں کا نہیں کمائے ، پھٹے چپل سے اخبار بیچنے والے کروڑپتی نہیں ہوئے ، افسرشاہی لوگوں نے رشوت نہیں لی،کونسی جگہ ہے جہاں رشوت خوری نہیں ہے۔ ہماری حکومت رشوت خوری معاملات کے متعلق سخت کارروائی کررہی ہے ہم کبھی اس کو برداشت نہیں کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔