ہبلی :ریاست کو کانگریس سے پاک کرنا بی جےپی کا اہم مقصد ہے : مرلی دھر راؤ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th September 2017, 7:37 PM | ریاستی خبریں |

ہبلی:13/ستمبر (ایس اؤنیوز)بی جےپی ریاستی انتخابات کا سامنا کرنے کے لئے بالکل تیار ہے ، کسی بھی لمحہ انتخابات کا اعلان ہوتاہے تو ہم اس کا سامنا کریں گے اور یڈیورپا ہمارے چیف منسٹر کے امیدوار ہونے کا ریاستی بی جےپی کے نگراں کار مرلی دھر راؤ نے اعلان کیا۔

وہ یہاں شہر ہبلی میں ریاستی بی جے پی لیڈران کے ساتھ انتخابی تیاریوں کی میٹنگ میں شرکت کے بعد اخبارنویسوں سے گفتگو کررہے تھے۔ مرلی دھر راؤ نے کہاکہ کانگریس سے پاک حکومت بی جے پی کا اہم مقصد ہے، کانگریس کاوراثتی حکومت کی حمایت کرنا افسوس ناک ہے، بی جےپی کسی خاندانی سیاست میں ملوث نہیں ہے ، ملک کی کانگریس راہل گاندھی کے جیب میں ہے۔ ہم ریاست سے کانگریس کو پاک کرنے کی پوری تیاری کرلی ہے، اگلے انتخابات میں بی جے پی 150سے زائد حلقوں پر کامیاب ہونے کا اعتماد جتایا۔ ریاست میں قانون کی بدنظمی ہے، گوری لنکیش قتل معاملے میں کانگریس سیاست کررہی ہے، کانگریس سے ملکی تحفظاتی نظام کو خطرہ ہے، ریاست میں رشوت خوری عام ہے ، مہادائی معاملے میں ہم ریاست کے کسانوں کی حمایت کرتے ہیں، یہاں بھی کانگریس سیاست کررہی ہے، ہم ریاست گوا کے وزیراعلیٰ منوہر پاریکر کو منائیں گے سدرامیا گوا کانگریس کو منالینےکا چیلنج کیا۔

 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔