ہبلی: گنیش اتسوا اور بقر عیدکے پس منظر میں پیس میٹنگ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th August 2017, 11:01 AM | ریاستی خبریں |

ہبلی 19؍اگست (ایس او نیوز) ہبلی دھارواڑ پولیس کمشنریٹ کی جانب سے کاروار روڈ پر واقع سی آ ر گراؤنڈ میں پیس میٹنگ کا اجلاس منعقد کیاگیا جس میں موروساویرا مٹھ کے سوامی گرو سدا راج،میئر ڈی کے چوہان، میونسپال کمشنر سدا لنگیا ہیرے مٹھ وغیرہ حاضر تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہبلی دھارواڑ پولیس کمشنر این ناگراج نے کہا کہ تہواروں کو مناتے ہوئے اس بات کا خیال رکھا جائے کہ اس سے کسی کے بھی جذبات کو ٹھیس نہ پہنچنے پائے اور امن و شانتی میں کسی قسم کا خلل پیدا نہ ہو۔اس کے علاوہ گنیش کی مورتیاں بٹھانے کے لئے میونسپالٹی اور گرام پنچایت کی طرف سے لازمی طور پر اجازت حاصل کی جانی چاہیے۔ گانے بجانے کی آواز سے عوام کو تکلیف نہ ہو اس کادھیان رکھنا ہوگا۔رات کے وقت مائک کا استعمال نہ کیا جائے۔ مورتی ڈبونے کے لئے جانے والے راستے سے متعلق پولیس کو پہلے سے مطلع کرنا ہوگا۔اور اس دوران شراب نوشی اور رنگوں کا استعمال کرنے سے گریز کیا جائے۔ پولیس کمشنرنے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ تہوار کے پس منظر میں قانون کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔پروگرام میں مسلمان، ہندو اور عیسائی طبقات کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...