قحط سالی پیش نظر ہبلی میں ہوائی جہاز سے بادل برسانے کی مہم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th August 2017, 10:35 AM | ریاستی خبریں |

ہبلی 19؍اگست (ایس او نیوز) ہبلی سے موصولہ ایک رپوٹ کے مطابق بارش کی قلت کی وجہ سے زراعتی سرگرمیوں کو ہونے والے نقصان کے پیش نظر مصنوعی طریقے سے بادلوں کو برسانے کی مہم ہبلی ایئر پورٹ سے چلائی جائے گی۔

ہبلی ایئر اتھاریٹی کے ڈائریکٹر شیوانند بینال کے مطابق اگلے کچھ ہی دنوں میں تین ہوائی جہازوں کے ذریعے ہبلی ایئر پورٹ سے 16دنوں تک بادل برسانے کی مہم چلائی جائے گی۔ دراصل اس مہم کو 18اگست سے شروع کیا جاناتھا ، مگر ابھی سرکاری حکم باضابطہ طور پر ایئر پورٹ اتھاریٹی کو موصول نہیں ہوا ہے اس لئے اس میں دو ایک دن کی مزید تاخیر ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ ریاستی حکومت نے بیرونی ممالک سے بادل برسانے والی مشینوں سے لیس خصوصی ہوائی جہاز منگوائے ہیں جو فی الحا ل بنگلورو ایئر پورٹ پر موجود ہیں۔کل تین ہوائی جہازوں میں سے دو کو بادل برسانے کے لئے عملی طور پر استعمال کیاجائے گا اور ایک ہوائی جہاز اضافی ضرورت کے لئے ریزرو رکھا جائے گا۔

اس سے قبل سال2008میں ایچ کے پاٹل کے زمانے میں گدگ، ہاویری اور دھارواڑ ضلع میں اگریگلچرل سائنس سنٹر کے تعاون سے پانی کی قلت دور کرنے کے لئے اس طرح مصنوعی طور پر بادل برسانے کی مہم چلائی گئی تھی۔اب کی بار قحط سالی کو دیکھتے ہوئے حکومت کے محکمہ دیہی ترقیات اور پنچایت راج کی طرف سے یہ مہم انجام دی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...