ہبلی:روہنگیا مسلمانوں کی حمایت میں مسلم تنظیموں کا متحدہ مظاہرہ :مرکزی حکومت کو سونپا میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th September 2017, 7:35 PM | ریاستی خبریں |

ہبلی:12/ستمبر (ایس اؤنیوز)میانمار(برما ) کے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی ،بہیمانہ قتل و غارت گری اور وہاں کے حکومت کی ظالمانہ پالیسی کے خلاف عالمی سطح پر احتجاج جاری ہے،یواین اؤ،امریکہ سمیت کئی ممالک میں زبردست مظاہرے ہورہے ہیں، اسی کے تحت ہندوستان کے بھی مختلف ممالک میں معصوم روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری ظلم و بربریت کو ختم کرنے کے سلسلے میں احتجاج ، مظاہرے ہورہے ہیں ۔ اسی کے تحت تجارتی شہر ہبلی میں مختلف مسلم تنظیموں اور اداروں کے اشتراک سے ایک بڑے احتجاج کا انعقاد کرتے ہوئے مقامی تحصیلدار کے توسط سے مرکزی حکومت کو میمورنڈ م سونپا گیا۔

میمورنڈم میں کہاگیا کہ انسانی تاریخ میں باقاعدہ ملک کی ایک حکومت کسی بھی قوم کے خلاف ایسا غیر انسانی سلوک نہیں کیا ہوگا۔ ملک میں چھوٹی موٹی باتوں کو لے کر فوری ٹویٹ کرنے والے وزیر اعظم نریندر مودی ، وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ ،وزیر خارجہ شسما سوراج کو چاہئے کہ وہ اس پر بھی کچھ کہیں۔ حکومت ہند کی طرف سے برما کے وزیر اعظم پر دباؤ ڈال کر انسانی نسل کشی کو روکنے کی بات کہی گئی ہے ،میمورنڈم میں یواین اؤ سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے قتل وغارت کو ختم کرکے انسانیت کی لاج رکھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔