لنگایت دھرم کی تصدیق ہونے تک جدوجہد جاری رہے گی:ہبلی میں دھارواڑ ضلع نگراں کار وزیر ونئے کلکرنی کا عزم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 2nd October 2017, 8:51 PM | ریاستی خبریں |

ہبلی:2/ اکتوبر (ایس اؤنیوز) بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ جین دھرم سےتعلق رکھتےہیں، انہیں الگ دھرم چاہئے تو ہمیں کیوں نہیں ، کیا انصاف کےپیمانے الگ الگ ہیں ان کے لئے چاہئے تو ہم سے ناانصافی کیوں ؟اس طرح دھارواڑ ضلع کے نگراں کاروزیر ونئے کلکرنی نے لنگایت کو ایک الگ دھرم کی تصدیق کے لئے چل رہی جدوجہد کے سلسلے میں ہبلی میں منعقدہ ایک اہم میٹنگ کے دوران بی جےپی کے قومی صدر امیت شاہ کے خلاف سوالوں کی بوچھار کردی۔

ہبلی کے لنگ راج نگر کے سمودایا ہال میں خطاب کرتے ہوئے موصوف وزیر نےلنگایت کو الگ دھرم بتاتے ہوئے امیت شاہ سے سوال کیا کہ آپ کا کہنا ہے کہ ہم ہندودھرم چھوڑکر جارہے ہیں تو پھر جین کہاں گئے؟۔اس موقع پر انہوں نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جب تک لنگایت کو الگ دھرم کے طورپر تصدیق نہیں کی جاتی تب تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔ کچھ لوگ ہماری کاوشوں کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی جارہی ہے، کئی دھمکی آمیز فون کالس آرہے ہیں، لیکن میں کسی سے ڈرنے والا نہیں ہوں، بے خوف و نڈر ہوکر اپنی جدوجہد کو فتح سےہمکنار کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔

میٹنگ میں مختلف مٹھوں کے سوامی جی ، جے ڈی ایس کے بسورا ج ہورٹی، ہیرے کیرور کے سابق رکن اسمبلی پاٹل سمیت کئی اہم ذمہ داران کے ساتھ کثیر تعداد میں عوام شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...