حکومت کے مجوزہ کے پی ایم ای ترمیمی بل کی جے ڈی ایس سخت مخالف : ایچ ڈی دیوے گوڈا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th November 2017, 7:00 PM | ریاستی خبریں |

ہبلی:16/ نومبر (ایس اؤنیوز)جنتادل سکیولر (جے ڈی ایس )ریاستی حکومت کی طرف سے پرائیویٹ ڈاکٹروں پر لگام کسنے کے لئے جاری اجلاس میں پیش کئے جانے والے مجوزہ کے پی ایم ای ترمیمی بل کی سخت مخالفت کئے جانے کا سابق وزیرا عظم ایچ ڈی دیوے گوڈا نے اعلان کیا۔

ہبلی میں جے ڈی ایس کی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں شرکت کے بعد اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ رواں ودھان سبھا اجلاس میں پیش کئے جانےو الے کے پی ایم ای ترمیمی بل میں کئی خامیاں ہیں، حکومت بل کے لئے اتنی جلدبازی نہیں کرنی تھی ،حکومت نے یہ بل اجلاس میں پیش ہی نہیں کیا ہے ، جب بھی وہ بل پیش کرے گی جے ڈی ایس سخت مخالفت کرنےکی بات کہی ۔ جے ڈی ایس سپریمو نے کہاکہ حکومت چاہے تو جعلی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرے ۔ اسی بہانے حکومت کی طرف سے بل کو نافذ کرنا صحیح نہیں ہے۔ اگر یہ قانون جاری ہوا تو ڈاکٹربڑی مشکلات میں پھنس جائیں گے۔

دیوے گوڈا نے کہاکہ ہبلی۔ انکولہ ریلوے منصوبے کو امداد جاری کرنی چاہئے۔ میں نے ریلوے زون کو لے کر شمالی کرناٹکا کے ساتھ کوئی بے انصافی نہیں کی ہے ۔ مہا دائی تنازعہ کے سلسلے میں اپنی رائے ظاہر کرتے ہوئے دیوے گوڈا نے کہاکہ یہ مسئلہ صرف وزیرا عظم ہی حل کرسکتے ہیں۔ لیکن کیا بات ہے کہ انہیں یہ مسئلہ نظر ہی نہیں آرہاہے اور اس سلسلے میں کوئی بات نہیں کہہ رہے ہیں۔

ہبلی کے چوان گرین گارڈ ن میں منعقدہ جے ڈی ایس عاملہ میٹنگ کا آغاز کسان ترانہ سے ہوا۔ میٹنگ میں قومی صدر ایچ ڈی دیوے گوڈا کے علاوہ ریاستی صدر ایچ ڈی کمار سوامی ، ایچ ڈی ریونا، بسوراج ہورٹی ، پی جی آر سندھیا ، بنڈپا کاشمپور، این ایچ کون ریڈی وغیرہ شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔