ہبلی :پٹاخوں سے گھر میں لگی آگ ، کئی اشیاء جل کر خاک : کوئی جانی نقصان نہیں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st October 2017, 7:09 PM | ریاستی خبریں |

ہبلی:21/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)دیوالی کے موقع پر پٹاخوں کو پھوڑنے کو لےکر سرکاری و غیر سرکاری طورپر احتیاطی تدابیر اختیار کرنےکے سلسلےمیں کئی احکامات جاری کئے جاتےہیں اور رہنمائی کی جاتی ہے لیکن اس کے باوجو د ہر سال پٹاخوں سے جانیں تلف ہونے  بچوں کی بینانی متاثر ہونے   پر سماجی ذمہ داران تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔ امسال بھی ریاست کے مختلف مقامات پر کئی حادثات ہوئے ، جن میں خاص کر بچوں کی بینائی متاثر ہونے  کے واقعات وقوع پذیر ہوئے ۔ ایسا ہی ایک حادثہ ہبلی کے اونکل کراس پر پیش آیا ہے جہاں پٹاخے پھوڑنے کے نتیجے میں گھر میں آگ لگنے سے کئی اشیاء جل گئے ہیں۔

شہر ہبلی کے اونکل کراس پر پروین نولگند نامی شخص کے گھر کو پٹاخے پھوڑنے سے آگ لگی ۔ آگ کو دیکھ کر مقامی لوگوں نے بہتر کوشش کی ، فائر برگیڈ بھی جائے وقوع پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف رہی لیکن تب تک گھر کے کئی اشیاء جل کر خاک ہوگئے تھے۔ وہ تو اچھا ہوا کہ حادثہ اس وقت ہوا جب گھر میں کوئی نہیں تھا اسی وجہ سے کوئی جانی نقصان بھی نہیں ہوا۔شہر کے ودیا نگر پولس تھانے حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...