ہبلی :جہیز کے لئے بیوی سے مارپیٹ اور ہاتھوں کو داغا : پولس تھانے میں کیس درج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th November 2017, 6:51 PM | ریاستی خبریں |

ہبلی:18/ نومبر (ایس اؤنیوز)جہیز کے طورپر 50ہزار روپیوں کی مانگ کرتے ہوئے شوہر نے نوبیاہتا بیو ی کے ہاتھوں کوداغ کر جسمانی اذیت پہنچانے کا واقعہ دھارواڑ ضلع کندگول تعلقہ کے چک گنجل نامی دیہات میں پیش آیا ہے۔

گذشتہ 5ماہ پہلے ہبلی کی مکین گیتا دیورمنے نامی لڑکی سے کندگول تعلقہ چک گنجل دیہات کے ننگپا پرسن نور کے ساتھ شادی ہوئی تھی۔ شادی کے موقع پر بطور جہیز لڑکی والوں نے دلہے کو 50ہزارروپئے ادا کرکے شادی کی تھی۔ لیکن شوہر ننگپا مزید 50ہزارروپیوں کی مانگ کرتے ہوئے ہر دن بیوی کو ہراساں کرنا شروع کیا۔ دن گذرتے بیوی 50ہزارروپئے لانے سے قاصر رہی تو شوہر نے بیوی پر جسمانی طورپر حملہ کرتے ہوئے اس کے ہاتھوں کو داغا ہے۔ مجبور لڑکی راستہ نہ پاتے ہوئے اپنے میکے پہنچی اور خواتین پولس تھانہ میں شکایت درج کرتے ہوئے اپنے شوہر پر قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔