ہبلی : جنگ آزادی میں مسلمانوں کا کردار اہم:ٹیپو سلطان جنگِ آزادی کاعظیم مجاہد : ضلع نگراں کاروزیر ونئے کلکرنی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd October 2017, 6:28 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ہبلی:23/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)کیا مسلمانوں میں کوئی بھی اچھا ہے ہی نہیں؟کیا تمام ہندو اچھے ہیں؟ ہندو سماج میں پیدا ہونے والے تمام اچھے ہی ہوتے ہیں؟اس ملک میں بے شمار ذاتیں ہیں،ہر ذات میں کچھ اچھے ہوتے ہیں اور چند خراب بھی رہتے ہیں، بی جےپی والوں کو سمجھنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار دھارواڑ ضلع نگراں کار وزیر ونئے کلکرنی نے کیا۔

وہ یہاں ہبلی ہوائی اڈے پر صحافیوں سے کی طر ف سے بی جے پی کی ٹیپو جینتی کی مخالفت کے متعلق پوچھے گئے سوال پر اسی طرح جواب دیتےہوئے ونئے کلکرنی مندرجہ بالاسوالوں کی بوچھا ر کی ۔روانی سے بولتے ہوئے موصوف وزیر نے رکے بغیر کہنے لگے کہ ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے ٹیپو کی مخالفت کرنا صحیح ہے؟ کیا ہندوکوئی غلطی نہیں کرتے ؟ انہوں نے کہاکہ ٹیپو سلطان ملک کی آزادی کی لڑائی لڑنے والا عظیم مجاہد ہے ۔ بی جے پی والوں کی گاندھی کو قتل کئے گوڈسے کی نسل سے ہیں۔ گوڈسے کی جینتی منانے والے بی جے پی کو ٹیپو سلطان کے متعلق بات کرنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔ ملک کی آزادی کے لئے مسلمانوں کی بہت بڑی دین ہے ۔جنگ آزادی کی تاریخ میں مسلمانوں کے ہزاروں نام آپ کو ملیں گے۔

مسلمان بھی اسی ملک میں پیدا ہوئے ہیں، مرکز میں انہی حکومت ہے پوری اکثریت حاصل ہے اگران میں طاقت ہے تو مسلمانوں کو ملک سے نکال کر دکھائیں۔ صرف ہنگامہ برپا کرنے ، پیچیدگی پیدا کرنے اور ووٹ لینے کے لئے اس طرح کے بیانات دینا غلط ہے۔ اس ملک میں تمام طبقات، ذاتوں کے لوگ مساوی طورپر زندگی گزارنا چاہئے ،رہنا چاہئے یہی اس ملک کی شان ہے۔

دھارواڑ کے رکن پارلیمان پرہلاد جوشی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہاکہ وزیر اعظم مودی کا جھوٹ سن سن کر جوشی پیچیدگی کا شکار ہوئے ہیں۔ دودھ بیچنے والوں کی ضرورت نہیں ہے ، جانور باندھنے والوں کی ضرورت نہیں ہے جیسی بات کہتے ہوئے پرہلاد جوشی کسان طبقہ کی بے عزتی ہے ۔ جو شی آگے سے دودھ، گھی کھانا چھوڑ دیں۔ پرہلاد جوشی ہر بار ہوامیں جیت کر آئے ہیں، ذات پات اور دھرموں کے درمیان نفرت اور دشمنی پیدا کرکے سیاست کرتے ہیں۔ ملک میں آج جیسا خوف کا ماحول ہے وہ پچھلے کبھی نہیں تھا، مزدورں کے اعتماد اور اطمینان کی بربادی ہی مرکزی حکومت کی کارکردگی ہونے کاخیال ظاہر کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...